عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3654 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 388100 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 332733 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 388100 روپے تک جا پہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت4358 روپے پر برقرار رہی۔