سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے نتیجے نئی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3613 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 6100 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4338 روپے پر مستحکم رہی۔