عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3480 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 370700 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 317815 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 370700 روپے تک جا پہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت4303 روپے پر برقرار رہی۔