عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3480 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3300 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2829 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 101 روپے کے اضافے سے 4303 روپے ہوگئی۔