پاکستان

تاجر برادری کی توانائی ضروریات پورا کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ناصر حسین شاہ

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی توانائی ضروریات کو پورا کرنا سندھ حکومت کی اولین...
شائع September 1, 2025 اپ ڈیٹ September 1, 2025 03:35pm

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی توانائی ضروریات کو پورا کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری زاہد اقبال آرائیں، چیئرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل و قابل تجدید توانائی کی صلاحیت سے مالا مال اور بین الصوبائی تعاون کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پہلے ہی ونڈ وسولر منصوبوں میں سب سے آگے اور صنعتوں و کمرشل زونز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹرانسمیشن نیٹ ورکس کو وسعت دینے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستحکم اور سستی بجلی کی فراہمی اقتصادی ترقی، صنعتی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

ناصر حسین شاہ نے یقین دلایا کہ صوبہ سندھ پنجاب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ قابل تجدید اور روایتی توانائی کے منصوبوں میں مشترکہ منصوبوں کے لیے تیار ہے۔

وفد نے سندھ حکومت کے فعال کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون سے قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے، رکاوٹیں دور اور کاروباری برادری کی توانائی کی ضروریات کو بلا تاخیر پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025