عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 3399 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے 4121 روپے ہوگئی ۔