عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3,371 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 359,800 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 308,470 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی قیمت فی تولہ 4100 روپے کے نمایاں اضافے سے 359,800 روپے تک جا پہنچی تھیں۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت4,121 روپے پر برقرار رہی۔