غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ فلسطینی علاقے میں رات کے وقت اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم چھ بچوں سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلا حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے فوراً بعد (2100 جی ایم ٹی) جنوبی علاقے خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد شمالی علاقے میں ایک کیمپ پر کیا گیا۔