اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کے روز عوام پناہ گاہوں کے قریب علاقوں کو چھوڑ سکتے ہیں، یہ اعلان ایران کے متعدد میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں جنوبی اسرائیل میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، ہوم فرنٹ کمانڈ نے ملک بھر میں محفوظ مقامات کے قریب رہنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں حریف ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔