اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعہ کو لبنان کی حزب اللہ کو محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی اُن دہشت گردوں کے ساتھ برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے جو اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے جمعرات کو کہا کہ لبنان میں موجود ان کی تنظیم ایران کے خلاف جاری سفاک اسرائیلی-امریکی جارحیت کے جواب میں جو مناسب سمجھے گی وہ اقدام کرے گی۔

دیگر بیانات میں حزب اللہ نے کھل کر جنگ میں شریک ہونے کا کوئی عندیہ نہیں دیا جب کہ گزشتہ ہفتے تنظیم کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔