کھیل
اشان کشن انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر
- سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
بھارتی بلے باز اشان کشن دائیں ران کے پٹھے میں معمولی کھنچاؤ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مقابلے سے باہر ہوگئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعے کو ان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیم ان کی صحت یابی کی نگرانی کر رہی ہے۔
28 سالہ اشان کشن کو جمعرات کو سیریز کے پہلے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔






















Comments