کھیل
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
- پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چار میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں آج انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔





















Comments