امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اورمطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اختلاف کو ختم کرنے، معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے، یرغمالیوں کو واپس لانے اور غزہ میں جنگ کے پائیدار خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Comments

200 حروف