چین کے انجینئرز اور طالبان حکومت نے جنگ کی وجہ سے 16 سال کی تاخیر کے بعد افغانستان میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے تانبے کے ذخائر کی کان کنی کے منصوبے پر معاہدے کی تجدید کردی۔

سروے کاروں کا اندازہ ہے کہ میس اینک، کابل سے 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مشرق میں، 11.5 ملین ٹن تانبے کی دھات پر مشتمل ہے جو الیکٹرانکس کا ایک اہم جزو ہے جس کی قدر میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔

2008 میں 3 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت چینی سرکاری فرم کو کان کنی کے حقوق فراہم کیے گئے لیکن نیٹو کی زیر قیادت فوجیوں اور طالبان باغیوں کے درمیان لڑائی کے باعث یہ کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوا۔

بدھ کے روز معاہدے کی تجدید کی تقریب میں طالبان حکام نے بیجنگ کے سفارت کاروں اور تاجروں کے ساتھ شرکت کی جب کھدائی کرنے والوں نے دور دراز جگہ کی سڑک پر کام شروع کیا۔

نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے شرکاء سے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد میں ضائع ہونے والے وقت کا تیزی سے کام کے کرکے ازالہ کیا جائے۔

غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے تشدد میں کمی آئی ہے اور کابل کے نئے حکمران افغانستان کے قدرتی وسائل کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔

صوبہ لوگر میں نو کلومیٹر (چھ میل) سڑک اگلے سال کے شروع میں مکمل ہونے والی ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ چائنا میٹالرجیکل گروپ کارپوریشن (ایم سی سی) کے ذریعہ تانبے کا پہلا ذخیر نکالنے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

مئی میں تانبے کی قیمتیں ریکارڈ بلندی تک پہنچیں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں میں تیزی، قابل تجدید توانائی جیسے ونڈ ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت – جو کہ بجلی ڈیٹا سینٹرز پر انحصار کرتی ہے – بڑھتی ہوئی مانگ کو برقرار رکھے گی۔

ہمسایہ ملک چین موصل دھات کی عالمی کھپت کا نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔

چینی مشن ان مٹھی بھر مشنز میں سے ایک تھا جنہوں نے 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے باوجود کابل میں موجودگی کو ترجیح دی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ منافع بخش منصوبوں کی تلاش کے لیے اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے افغانستان کی غیر استعمال شدہ معدنی دولت کا تخمینہ 1 ٹریلین ڈالر لگایا ہے۔

افغانستان میں چین کے سفیر ژاؤ زنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات تیزی سے قریبی ہوتے جا رہے ہیں۔

سیکورٹی ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

اگرچہ تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم اسلامک اسٹیٹ گروپ نے افغانستان میں غیر ملکیوں پر کئی حملے کیے ہیں۔

کم از کم پانچ چینی شہری اس وقت زخمی ہوئے جب 2022 میں بیجنگ کے تاجروں میں مقبول کابل ہوٹل پر بندوق برداروں نے دھاوا بولا تھا۔

بدھ کی تقریب درجنوں مسلح محافظوں کی نگرانی میں ہوئی اور طالبان کے اہلکاروں نے پراجیکٹ کے عملے کی حفاظت کا بار بار وعدہ کیا۔

میس اینک کی کان کنی کے پہلے منصوبے بھی ایک قدیم بدھ بستی کے آثار قدیمہ کے آثار کی موجودگی کی وجہ سے پیچیدہ تھے جو 1,000 اور 2,000 سال پرانے ہیں۔

Comments

200 حروف