BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
کاروبار اور معیشت

اکتوبر تا دسمبر، حکومت کی نئے ایف ایف سی اے میکانزم کے تحت بجلی 3.04 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  • نیپرا اس معاملے پر 2 دسمبر کو عوامی سماعت کرے گا، جس میں صارفین کو اپنی رائے دینے اور حکومت کو نئے میکانزم کی وضاحت کا موقع ملے گا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کم کرنے اور پاور سیکٹر کو درپیش مالی دباؤ سے نمٹنے کے لیے نئے فارورڈ لکنگ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف ایف سی اے) میکانزم کے تحت ابتدائی تین ماہ (اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2026) کے لیے اوسطاً 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 26 نومبر 2026 کو نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31(7)(iv) اور نیشنل الیکٹریسٹی پلان کے تحت نئے میکانزم کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دی تھی۔ نیپرا اس معاملے پر 2 دسمبر کو عوامی سماعت کرے گا، جس میں صارفین کو اپنی رائے دینے اور حکومت کو نئے میکانزم کی وضاحت کا موقع ملے گا۔

پاور ڈویژن نے 27 نومبر کو نیپرا کو باضابطہ خط لکھ کر اکتوبر سے موجودہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) نظام میں ایف ایف سی اے شامل کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی۔ نئے طریقہ کار کے تحت اکتوبر سے دسمبر 2026 کی فیول لاگت میں تبدیلی دسمبر 2026 سے فروری 2027 کے بجلی بلوں میں ظاہر ہوگی۔

بزنس ریکارڈر کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ابتدائی کنٹرول مدت تین ماہ ہوگی، جس کے بعد ہر چھ ماہ کے لیے ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا جائے گا۔ پاور ڈویژن نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او)، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) کی تکنیکی معاونت سے تیار کردہ تخمینے میں تین ماہ کے لیے یکساں ایف ایف سی اے کی شرح 3.04 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومت کے مطابق موجودہ نظام میں ایندھن کی اصل لاگت اور مقررہ لاگت کا فرق دو ماہ کی تاخیر سے صارفین سے وصول کیا جاتا ہے، جس سے بجلی کمپنیوں کو مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صارفین کے بلوں میں اچانک اضافہ ہوتا ہے۔ نئے میکانزم کا مقصد اس اتار چڑھاؤ کو کم اور بجلی کے نرخوں کو زیادہ قابل پیش گوئی بنانا ہے۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں فی یونٹ ایف سی اے کی متوقع تبدیلی 2.88 روپے، نومبر میں 92 پیسے اور دسمبر میں 5.13 روپے ہے۔ تینوں ماہ کے لیے اوسطاً 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت نے تخمینے کی بنیاد عالمی ایندھن قیمتوں میں اضافے، قطر سے آر ایل این جی کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں اور تھرمل بجلی پر انحصار کو قرار دیا ہے۔ تخمینے میں برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر سے بڑھ کر 93 ڈالر فی بیرل، درآمدی کوئلے کی قیمت 85 ڈالر سے 125 ڈالر فی ٹن اور آر ایل این جی کی قیمت 11 ڈالر سے 16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو فرض کی گئی ہے۔

نئے میکانزم کے باوجود موجودہ ماہانہ ایف سی اے نظام بھی جاری رہے گا۔ نیپرا ماہانہ بنیاد پر ایندھن کی لاگت میں فرق کا جائزہ لے گا، تاہم ایف ایف سی اے مدت کے دوران ہونے والی اضافی یا کم وصولیوں کو اگلی کنٹرول مدت میں سابقہ مدت کی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

حکومتی پالیسی کے تحت نئے میکانزم کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر یکساں طور پر ہوگا۔ کے الیکٹرک کے لیے مقررہ ایف ایف سی اے اور ماہانہ ایف سی اے کے فرق کو سبسڈی یا کراس سبسڈی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف