BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
دنیا

بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کا میٹا کے خلاف مقدمہ، سنسرشپ کا الزام

  • بھارت کی کانگریس جماعت نے اپنے سیاسی مواد، بشمول رہنما راہول گاندھی کی تصاویر اور بیانات پر مشتمل پوسٹس، سنسر کرنے کے الزام میں میٹا اور حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پر مبینہ سنسرشپ کے خلاف میٹا اور وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یہ بات کانگریسی عہدیداروں نے جمعرات کے روز اے ایف پی کو بتائی ہے۔

بھارت میں میٹا کے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز کے لیے ایسے خودکار نظام استعمال کرنا لازمی ہے جو پہلے ہٹائے جاچکے مواد سے مماثلت رکھنے والی پوسٹس کی نشاندہی کرکے انہیں محدود کرسکیں۔

کانگریس جماعت کا مؤقف ہے کہ ان قواعد کو بہانہ بنا کر ایسا دیگر مواد بھی روکا جارہا ہے جو مکمل طور پر قانونی ہے، جس میں جماعت کی اپنی سیاسی پوسٹس بھی شامل ہیں۔

کانگریس کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ان قواعد کی قانونی حیثیت اور میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے اطلاق کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں دیگر الزامات کے علاوہ کہا گیا ہے کہ میٹا نے جماعت کے سینئر رہنما اور نریندر مودی کے مرکزی حریف راہول گاندھی کے نام یا تصویر پر مشتمل پوسٹس کو ’’من مانے انداز میں محدود‘‘ کیا ہے۔

کانگریس کے یوتھ ونگ کے عہدیدار منو جین، جنہوں نے یہ درخواست دائر کی، نے کہا، ’’درخواست میں فیس بک اور انسٹاگرام کی محدود کی گئی پوسٹس بحال کرنے، حکومتی احکامات کی تفصیلات سامنے لانے اور میٹا کے خودکار سنسرشپ نظام میں استعمال ہونے والے معیار کی وضاحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘

منو جین نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس درخواست کا بنیادی مقصد ’’آزادیٔ اظہار اور تقریر کے بنیادی حق کا تحفظ کرنا ہے۔‘‘

عدالت نے تاحال سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

یہ درخواست میٹا کی جانب سے مواد کی نگرانی میں مبینہ سیاسی جانبداری کے خلاف کانگریس کارکنوں کے کئی روز سے جاری احتجاج کے بعد دائر کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جماعت کے حامیوں نے جنوبی شہر حیدرآباد میں واقع کمپنی کے دفتر کی عمارت میں دھاوا بول دیا، جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی اور گملے توڑ دیے گئے۔

میٹا کے اعداد و شمار کے مطابق، مقامی قواعد کی پابندی کے لیے 2026 کی پہلی ششماہی میں بھارت میں فیس بک اور انسٹاگرام پر 54 لاکھ پوسٹس محدود کی گئیں، جو گزشتہ پورے سال کے دوران بلاک کی گئی 70 ہزار پوسٹس کے مقابلے میں تقریباً 80 گنا زیادہ ہیں۔

میٹا نے کانگریس کے الزامات پر تبصرے کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

بھارت میں میٹا کے فیس بک اور انسٹاگرام پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

دیگر سیاسی شخصیات نے بھی کمپنی پر سیاسی جانبداری کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ان میں بھارت کے نوجوانوں کی دباؤ ڈالنے والی تنظیم ’’کاکروچ‘‘ سے وابستہ ابھیجیت دیپکے بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں ہفتے الزام لگایا کہ میٹا ان کی پوسٹس کی رسائی محدود کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے مواد کو پلیٹ فارمز پر مودی کی تعریف میں شائع ہونے والی پوسٹس کے مقابلے میں کم لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف