مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11500 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 166 روپے کے اضافے سے 4629 روپے ہوگئی۔


Comments