BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے مذاکرات کا دو ہفتوں سے زائد عرصے کی بات چیت کے بعد ناکام ہو جانا ایک تشویش ناک یاد دہانی ہے کہ دنیا اب بھی موسمیاتی بحران سے اس فوری توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ نمٹنے سے کتنی دور ہے جس کا یہ بحران تقاضا کرتا ہے۔

یہ سربراہی اجلاس جو اپنے مقررہ اختتام سے دو روز زیادہ جاری رہا اور تاریخ کی طویل ترین کوپ کانفرنس بن گیا، اپنے بنیادی اعلامیے پر اتفاقِ رائے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔ اس ناکامی نے مستقبل میں فوسل فیولز ، موسمیاتی مالی معاونت اور عالمی حدت سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ملکوں کے درمیان گہرے اختلافات کو بے نقاب کردیا۔

یورپی یونین، برطانیہ اور کئی ترقی پذیر ممالک نے مجوزہ معاہدے کو مسترد کردیا، کیونکہ اس میں فوسل فیولز کے استعمال سے بتدریج گریز اور متبادل توانائی کی جانب منتقلی کے حوالے سے کوئی واضح عزم شامل نہیں تھا۔ موسمیاتی بحران کی سنگینی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مؤقف کو درست اور قابلِ فہم قرار دیا جاسکتا ہے۔

کوئلہ، تیل اور گیس عالمی حدت میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں اور عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے تجاوز کرنے کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی اس کے اثرات زیادہ شدید اور بار بار آنے والی گرمی کی لہروں، سیلابوں اور خشک سالی کی صورت میں واضح طور پر سامنے آرہے ہیں۔لہٰذا فوسل فیولز سے بتدریج چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرنا کسی بھی قابلِ اعتبار موسمیاتی معاہدے کا بنیادی جزو ہے۔

تاہم اس طرح کے عزم پر اصرار کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے ممالک کی وسیع تر ذمہ داریوں، بالخصوص امیر اور ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داریوں کے تناظر میں بھی دیکھا جانا ضروری ہے۔

مذاکرات میں شریک ایک نمائندے نے نشاندہی کی کہ یورپ کے کئی ممالک دوسروں سے فوسل فیولز کے استعمال میں کمی کے لیے زیادہ پختہ عزم کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ خود ان ممالک میں فوسل فیولز کا استعمال مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو موسمیاتی مالی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ان کا ریکارڈ اتنا ہی غیر تسلی بخش رہا ہے۔

امیر ممالک بارہا مالی معاونت فراہم کرنے کے وعدے کرچکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مالی وسائل اب بھی ضرورت سے کم ہیں اور انہیں ان ممالک تک پہنچنے میں بھی تاخیر ہوتی ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ چنانچہ جب عالمی فورمز پر کیے گئے وعدے عملی طور پر پورے نہیں ہوتے تو ان ممالک کے مطالبات کی ساکھ لازمی طور پر متاثر ہوتی ہے۔

ترقی پذیر ممالک کے لیے فوسل فیولز سے بتدریج چھٹکارا حاصل کرنا محض سیاسی عزم کا معاملہ نہیں بلکہ اس پر بھاری مالی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی درکار ہوتی ہے۔ خصوصاً ان معیشتوں کے لیے یہ عمل مزید مشکل ہے جو قرضوں، غربت، توانائی کے عدم تحفظ اور موسمیاتی آفات سے پیدا ہونے والے بڑھتے اخراجات کا سامنا کررہی ہیں۔

عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالنے والے ممالک سے کہا جارہا ہے کہ وہ ایسے بحران کی قیمت غیر متناسب طور پر زیادہ ادا کریں جسے پیدا کرنے میں ان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ موسمیاتی مالی معاونت کی خاطر خواہ، آسانی سے دستیاب اور قابلِ پیش گوئی فراہمی کے بغیر تیز رفتار توانائی منتقلی پر اصرار پہلے ہی کمزور معیشتوں کے لیے ایک اور بوجھ بننے کا خطرہ رکھتا ہے۔

مذاکرات میں پاکستان کا مؤقف اسی کشمکش کی عکاسی کرتا تھا۔ پاکستان کے بنیادی مطالبات میں گرانٹ کی صورت میں موسمیاتی مالی معاونت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے معاونت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ (نقصانات اور تباہ کاریوں کے فنڈ) کے لیے مناسب مالی وسائل کی فراہمی شامل تھے۔پاکستان کا یہ بھی مؤقف تھا کہ بعض مخصوص شقوں پر اختلافات کی وجہ سے پورے معاہدے کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کوئی ایسا انتخابی مینو نہیں ہوسکتے جس میں سے ممالک صرف اپنی پسند کے اقدامات منتخب کرلیں۔ یہ ایک حقیقت پسندانہ مؤقف تھا کہ بڑھتے موسمیاتی بحران کے پیشِ نظر کسی معاہدے کا طے نہ پانا کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس صورتِحال نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی کے سوال کو بھی خاص اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔

موسمیاتی مالی معاونت نہ صرف ممالک کو بڑھتے نقصانات اور تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے ضروری ہے بلکہ انہیں صاف توانائی کی جانب منتقلی کے قابل بنانے کیلئے بھی ناگزیر ہے۔ فوسل فیولز سے بتدریج چھٹکارا حاصل کرنے کے واضح عزم پر اصرار کرنے والے ممالک اس منتقلی کو ممکن بنانے کیلئے درکار گرانٹس اور مالی وسائل کے حصول پر بھی زیادہ توجہ دے سکتے تھے۔ عملدرآمد کیلئے ضروری وسائل کے بغیر کیا گیا کوئی بھی عہد محض زبانی دعوے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔

چنانچہ کوپ 31 کانفرنس کا نتیجہ یقیناً انتہائی مایوس کن ہے جو عالمی رہنماؤں کی جانب سے وقت اور حالات کے تقاضوں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

مذاکرات میں شامل مختلف ممالک کے گروپس کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج، محدود قومی مفادات کو ترجیح دینے اور موسمیاتی مالی معاونت نیز فوسل فیولز سے بتدریج چھٹکارا حاصل کرنے کے حوالے سے ٹھوس وعدوں کے فقدان نے اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔حکومتوں کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ ہمارا سیارہ ایک ہی ہے اور موسمیاتی بحران بالآخر ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گا، خواہ وہ ملک کتنا ہی امیر ہو، اسے کتنی ہی سیاسی طاقت حاصل ہو یا وہ جغرافیائی اعتبار سے دنیا کے کسی بھی حصے میں واقع ہو۔

اس وجودی خطرے کی سنگینی اور اس سے نمٹنے کی فوری ضرورت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ قومی مفادات کے محدود حساب کتاب اور اپنے اپنے مؤقف پر غیر لچکدار اصرار کو ایک طرف رکھ کر کرۂ ارض کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری کو ترجیح دی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف