BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (0.9%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.63%)
BAFL 59.81 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.51 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.55 Increased By ▲ 0.39 (1.25%)
CNERGY 11.72 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 16.89 Increased By ▲ 0.50 (3.05%)
DGKC 205.90 Increased By ▲ 2.39 (1.17%)
FABL 93.55 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 61.15 Increased By ▲ 0.94 (1.56%)
FFL 14.90 Increased By ▲ 0.28 (1.92%)
GGL 20.56 Increased By ▲ 0.55 (2.75%)
HBL 305.90 Increased By ▲ 2.83 (0.93%)
HUBC 212.90 Increased By ▲ 0.17 (0.08%)
HUMNL 8.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.73%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.87 Increased By ▲ 0.37 (1.45%)
MLCF 108.23 Increased By ▲ 1.47 (1.38%)
OGDC 311.32 Increased By ▲ 0.67 (0.22%)
PAEL 34.59 Increased By ▲ 0.41 (1.2%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.08 (0.59%)
PIOC 284.00 Increased By ▲ 4.70 (1.68%)
PPL 224.59 Increased By ▲ 2.29 (1.03%)
PRL 80.32 Increased By ▲ 0.83 (1.04%)
SNGP 91.39 Increased By ▲ 0.39 (0.43%)
SSGC 23.70 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 13.05 Increased By ▲ 0.22 (1.71%)
TRG 54.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 8.35 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
مارکٹس

اضافی سپلائی کا خدشہ، خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 66 سینٹ یا 0.7 فیصد کمی کے بعد 88.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمتیں تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہیں۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی سپلائی اور عالمی مارکیٹ میں ممکنہ اضافی ذخائر کے خدشات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا، تاہم آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات برقرار رہے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 66 سینٹ یا 0.7 فیصد کمی کے بعد 88.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ پیر کو برینٹ کی قیمت 31 اگست کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 60 سینٹ یا 0.8 فیصد کمی سے 79.57 ڈالر فی بیرل رہی۔ کاروباری سیشن کے دوران اس کی قیمت 26 اگست کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے قیمتوں کو کچھ سہارا دیا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ پیر کو آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ایران تقریباً 50 توانائی بردار ٹینکرز پر سائبر حملوں میں ملوث تھا۔

دوسری جانب لیبیا میں تیل کی سپلائی بحال ہو رہی ہے۔ شرارہ آئل پائپ لائن دوبارہ کھول دی گئی ہے اور زاویا میں ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں تک تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

ڈوئچے بینک کے مطابق اکتوبر میں عالمی مائع ایندھن کے ذخائر میں 52 ملین بیرل اضافہ ہوا، جو یومیہ 17 لاکھ بیرل اضافی سپلائی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بینک نے کہا کہ عالمی منڈی میں توازن بحال ہونے اور اضافی سپلائی کی صورتحال پیدا ہونے کے شواہد بڑھ رہے ہیں، تاہم ممکنہ رکاوٹیں اس عمل کو سست کر سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف