این ویڈیا اسکینڈل، ایلس ہوانگ کا چین کی اعلیٰ خفیہ ایجنسی کے اہلکار سے رابطہ رہا، رپورٹ
- رپورٹ کے مطابق ایلس ہوانگ 2025 کے موسم بہار سے رواں سال خزاں تک چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے ایک اہلکار سے رابطے میں تھیں
نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی خاتون ایلس ہوانگ، جو این ویڈیا کے حالیہ اسکینڈل کا مرکز کردار ہیں، نے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے ساتھ تعلقات کے دوران چین کی اعلیٰ ترین خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار سے ایک سال سے زائد عرصے تک رابطہ رکھا۔
رپورٹ کے مطابق ایلس ہوانگ 2025 کے موسم بہار سے رواں سال خزاں تک چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے ایک اہلکار سے رابطے میں تھیں۔ یہ معلومات انٹیلی جنس رپورٹس سے واقف افراد کے حوالے سے دی گئی ہیں۔
جینسن ہوانگ کے ترجمان نے تبصرے سے گریز کیا، جبکہ این ویڈیا اور واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر مؤقف نہیں دیا۔
ایلس ہوانگ اس سے قبل سنگاپور میں قائم میگاسپیڈ انٹرنیشنل کی سربراہ تھیں، جو این ویڈیا کی اہم صارف کمپنی تھی اور اربوں ڈالر کے چپ آرڈرز دیتی تھی۔ امریکی حکام 2024 سے اس کمپنی کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس پر این ویڈیا کے جدید مصنوعی ذہانت کے چپس چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔
اسکینڈل کے بعد جینسن ہوانگ نے دو ہفتے قبل استعفیٰ دیا تھا اور این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں نمایاں کمی آئی۔
امریکی حکام نے تاحال ایلس ہوانگ کو چینی جاسوس قرار دینے کی تصدیق نہیں کی۔ امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش اور قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن کے مطابق معاملہ زیرِ تفتیش ہے۔
اس واقعے نے چین کو سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کے نفاذ پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔


Comments