BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
کاروبار اور معیشت

گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ظاہر کرنا لازم قرار

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے اثاثوں کی ڈیجیٹل تفصیلات جمع کرانے کا نظام متعارف کرادیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے اثاثوں کی ڈیجیٹل تفصیلات جمع کرانے کا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کے تحت افسران کو آمدنی، اثاثوں، واجبات، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، کلبوں کی رکنیت، غیر ملکی شہریت اور امیگریشن اسٹیٹس سمیت دیگر مالی و ذاتی معلومات ظاہر کرنا ہوں گی۔

ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے تحت سرکاری افسران کو اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں، مالی مفادات اور واجبات کی تفصیلات سول سرونٹس (کنڈکٹ) قواعد 2026 کے تحت جمع کرانا ہوں گی، جس کا مقصد سرکاری امور میں شفافیت، جوابدہی اور دیانت داری کو فروغ دینا ہے۔

اثاثوں کے گوشوارے کے ڈیجیٹل نظام میں ذاتی و ملازمت کی معلومات، آمدنی، گھریلو اخراجات، اثاثے و واجبات، خالص مالی حیثیت اور دیگر انکشافات شامل ہوں گے۔

ایف بی آر کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے صارف رہنما، ورژن 1.0 کے مطابق یہ نظام اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے، تاکہ سالانہ گوشواروں کی جمع کرانے کا عمل ڈیجیٹل بنایا جاسکے۔

افسران کو فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اکاؤنٹس اور صارف نام ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ اپنی یا زیر کفالت افراد کی کلب رکنیت، سالانہ اخراجات اور رکنیت کی نوعیت بھی بتانا ہوگی۔

گوشوارے میں گھر کے کسی فرد کی غیر ملکی شہریت، رہائش یا امیگریشن اسٹیٹس، نجی غیر ملکی سفر، دورے کے اخراجات اور ان کے ذرائع بھی شامل ہوں گے۔

اثاثوں میں جائیداد، بینک اکاؤنٹس، سرمایہ کاری، گاڑیاں، سونا اور فن پارے ظاہر کرنا لازم ہوگا۔ بینک اکاؤنٹس کے عنوان، برانچ، آئی بین، جمع شدہ رقم کے ذرائع اور 30 جون تک بیلنس کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔

افسران کو بینک قرضوں، رہن، کریڈٹ کارڈ اور دیگر واجبات کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ نظام خودکار طور پر اثاثوں سے واجبات منہا کرکے خالص مالی حیثیت کا حساب لگائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گے، جبکہ حتمی تصدیق کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور ڈیجیٹل رضامندی ضروری ہوگی۔ جمع شدہ گوشوارے میں تبدیلی کے لیے مقررہ مدت کے اندر متعلقہ کیڈر منتظم کی اجازت لینا ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف