صدر مملکت نے 12 بلوں اور 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی
- منظور کیے گئے بلوں میں آرکائیول مواد (تحفظ اور برآمدی کنٹرول) ترمیمی بل 2026 اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 شامل ہیں
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ثقافتی ورثے، سیاحت اور دیگر شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی۔
منظور کیے گئے بلوں میں آرکائیول مواد (تحفظ اور برآمدی کنٹرول) ترمیمی بل 2026 اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔
صدر مملکت نے ایریا اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیم ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 بھی صدر کی جانب سے منظور کیے جانے والے قانون سازی کے مسودوں میں شامل ہیں۔
دیگر منظور شدہ بلوں میں نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026 اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔
پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 کو بھی صدر مملکت کی منظوری حاصل ہوگئی۔
این این آئی کے مطابق، صدر مملکت نے خیبر پختونخوا سے متعلق قانون سازی کے 5 آرڈیننسز کی بھی منظوری دے دی، جنہیں باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا ہے۔
منظور شدہ اقدامات میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026 شامل ہے، جس میں مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ دفعات رکھی گئی ہیں۔
صدر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اختیارات، مراعات اور استثنیٰ سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کی بھی منظوری دی۔
خیبر پختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2026 بھی منظور کرلیا گیا۔
ایک اور منظور شدہ آرڈیننس صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد پانچوں آرڈیننسز جاری کردیے گئے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026


Comments