BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

گیس ٹیرف میں اضافے سے قبل اربوں روپے کے اخراجات کی جانچ کی جائے، ایف پی سی سی آئی

  • ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی ایل کے نظرثانی شدہ آمدنی دعوے ایف پی سی سی آئی نے چیلنج کردیے
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے مالی سال 2026-27 کے نظرثانی شدہ آمدنی کے تخمینوں کو چیلنج کرتے ہوئے اوگرا سے گیس ٹیرف میں اضافے کی اجازت دینے سے قبل اربوں روپے کے متنازع اخراجات کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے انرجی سیکشن نے اوگرا کو الگ الگ خطوط میں دونوں گیس کمپنیوں کے اخراجات، انسانی وسائل، مالیاتی چارجز، گیس نقصانات اور اثاثوں پر یقینی منافع کے دعووں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا کہ صارفین پر ایسے اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے جن کا مناسب جواز یا آزادانہ تصدیق موجود نہ ہو۔

ایس این جی پی ایل کے معاملے میں ایف پی سی سی آئی نے نشاندہی کی کہ اوگرا نے کمپنی کے خالص آپریٹنگ اخراجات 73.016 ارب روپے سے کم کرکے 47.304 ارب روپے مقرر کیے تھے، تاہم کمپنی نے نظرثانی درخواست میں 72.657 ارب روپے کا دعویٰ کردیا۔ فیڈریشن نے اس پر وضاحت طلب کی ہے کہ پہلے مسترد کیے گئے اخراجات بحال کرنے کی بنیاد کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے ایس این جی پی ایل کے 10.55 فیصد گیس نقصانات پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کمی کے لیے مقررہ مدت کا منصوبہ طلب کیا ہے۔ کمپنی کے 21.25 فیصد یقینی منافع اور بعض تربیتی و مشاورتی اخراجات صارفین سے وصول کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض کیا گیا۔

ایس ایس جی سی ایل کے حوالے سے فیڈریشن نے 69.733 ارب روپے کے آمدنی خسارے اور 1.259 ارب روپے کے سرپلس کو بیک وقت پیش نہ کرنے پر سوال اٹھایا۔ اس نے مالیاتی چارجز اور بلوچستان میں آمدنی کے خسارے سمیت 34.55 ارب روپے کے اضافی دعووں کی وضاحت بھی طلب کی۔

ایف پی سی سی آئی نے گیس نقصانات کے اخراجات، پائپ لائن منصوبوں اور ٹربائن مرمت کی بڑھتی لاگت پر آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا دونوں کمپنیوں کے نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ کرنے سے قبل فیڈریشن کو سماعت کا موقع دے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف