کاروبار اور معیشت
سونا بدترین گراوٹ کا شکار، مزید 15400 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 154 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا بدترین گراوٹ کا شکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 154 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15400 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13203 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 297 روپے کی کمی سے 4708 روپے ہوگئی۔


Comments