ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود الکاراز پُراعتماد، اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 23 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار سیمی فائنل میں پہنچ گئے، جہاں وہ پہلی مرتبہ اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش جاری رکھیں گے
اسپین کے عالمی نمبر تین ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے ڈینیل میدویدیف کے خلاف اے ٹی پی فائنلز میں کامیابی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باوجود پُرسکون رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ انجری اور طویل عرصے تک کھیل سے دوری نے انہیں مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔
الکاراز نے بدھ کو میدویدیف کو 2-6، 4-6 سے شکست دی، تاہم میچ کے دوران بائیں ران میں تکلیف کے باعث انہیں طبی امداد لینا پڑی اور پٹی باندھنا پڑی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انجری کی تکلیف اب بھی محسوس ہو رہی ہے، تاہم وہ میچ کے اختتام تک بہترین کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے۔
23 سالہ ہسپانوی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور پہلی مرتبہ اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتنے کے خواہاں ہیں۔ وہ جمعے کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے والے فلیویو کوبولی کا سامنا کریں گے۔
الکاراز نے کہا کہ کلائی کی انجری کے باعث تقریباً پانچ ماہ کھیل سے دور رہنے کے بعد ان کی سوچ بدل گئی ہے۔ اب ان کے نزدیک جیت اور ہار سے زیادہ اہم صحت مند رہتے ہوئے ٹینس کھیلنا ہے۔ واپسی کے بعد وہ ٹوکیو، ویانا اور پیرس کے ٹائٹلز بھی جیت چکے ہیں۔


Comments