BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Increased By (0.12%)
KSE100 Decreased By (-0.43%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 60.40 Decreased By ▼ -0.56 (-0.92%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 31.55 Increased By ▲ 0.10 (0.32%)
CNERGY 11.93 Increased By ▲ 0.48 (4.19%)
DFML 17.23 Increased By ▲ 0.44 (2.62%)
DGKC 201.31 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
FABL 93.47 Decreased By ▼ -1.77 (-1.86%)
FCCL 60.10 Increased By ▲ 0.28 (0.47%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 19.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 206.95 Decreased By ▼ -0.43 (-0.21%)
HUMNL 8.03 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
KEL 6.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 24.62 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 104.49 Decreased By ▼ -0.64 (-0.61%)
OGDC 313.76 Decreased By ▼ -0.28 (-0.09%)
PAEL 35.06 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 13.84 Decreased By ▼ -0.16 (-1.14%)
PIOC 272.50 Decreased By ▼ -2.53 (-0.92%)
PPL 223.67 Decreased By ▼ -0.08 (-0.04%)
PRL 82.21 Increased By ▲ 2.70 (3.4%)
SNGP 94.66 Increased By ▲ 0.20 (0.21%)
SSGC 23.55 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
TRG 52.83 Decreased By ▼ -0.37 (-0.7%)
UNITY 8.57 Decreased By ▼ -0.19 (-2.17%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

قیمتی پتھروں کی برآمدات 5 سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

  • ملک میں قیمتی پتھروں کے ذخائر کا تخمینہ تقریباً 450 ارب ڈالر ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کا آئندہ پانچ سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے جس کے حصول کے لیے ویلیو ایڈیشن، بین الاقوامی سرٹیفکیشن، کان کنی کی جدید تکنیکوں اور برانڈ پاکستان کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال نے مقامی قیمتی پتھروں کی قدر میں اضافے کے عنوان سے چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ورکشاپ 20 نومبر تک جاری رہے گی جس کا انعقاد اے پی او، این پی او پاکستان اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں قیمتی پتھروں کے ذخائر کا تخمینہ تقریباً 450 ارب ڈالر ہے جبکہ ان کی سالانہ باضابطہ برآمدات اس وقت محض 58 لاکھ ڈالر ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایک روزہ نمائش کا بھی افتتاح کیا جس میں پاکستان کے مقامی قیمتی اور نیم قیمتی پتھر پیش کیے گئے۔ نمائش میں ان پتھروں کے تنوع، معیار اور جدید تراش خراش، پالش اور پراسیسنگ کی تکنیکوں کے ذریعے ان کی قدر میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کا بڑا حصہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں ہے جبکہ بلوچستان میں بھی اس شعبے میں نمایاں امکانات موجود ہیں جن سے تاحال فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ زمرد، پیری ڈاٹ، یاقوت، پکھراج اور ایکوامیرین سمیت 30 سے زائد اقسام کے قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کرنے والی 5 ہزار سے زیادہ کمپنیاں موجود ہونے کے باوجود یہ شعبہ روایتی طریقہ ہائے کان کنی، قدر میں محدود اضافے اور معیار بندی و سرٹیفکیشن کے ناکافی نظام کے باعث ترقی نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی صلاحیت سے استفادے کی قومی پالیسی 2026-2030‘‘ کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد کر رہی ہے جن کا مقصد اس شعبے کو مسابقتی اور برآمدات پر مبنی صنعت میں تبدیل کرنا ہے۔

مجوزہ اقدامات میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشن نظام، شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک مخصوص اتھارٹی کا قیام، نیشنل وارنٹی آفس کا قیام، ارضیاتی نقشہ سازی، کان کنی کی جدید ٹیکنالوجیز، خصوصی تربیت اور مراکزِ مہارت کا قیام شامل ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مقامی سطح پر پراسیسنگ کو مضبوط بنانے اور برانڈ پاکستان کے فروغ سے پاکستانی قیمتی پتھروں کی عالمی منڈی میں مسابقتی صلاحیت بڑھے گی اور سرمایہ کاری و برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments

200 حروف