BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.1%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.21%)
BAFL 60.61 Increased By ▲ 0.84 (1.41%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.28 Decreased By ▼ -0.11 (-0.35%)
CNERGY 11.74 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
DFML 15.67 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
DGKC 202.00 Decreased By ▼ -2.07 (-1.01%)
FABL 95.75 Decreased By ▼ -0.27 (-0.28%)
FCCL 60.75 Decreased By ▼ -0.96 (-1.56%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.82 Increased By ▲ 0.14 (0.71%)
HBL 307.51 Decreased By ▼ -1.92 (-0.62%)
HUBC 206.99 Increased By ▲ 2.79 (1.37%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.47%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 104.63 Increased By ▲ 0.70 (0.67%)
OGDC 316.16 Increased By ▲ 0.29 (0.09%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.12 (0.34%)
PIBTL 13.95 Increased By ▲ 0.29 (2.12%)
PIOC 272.51 Increased By ▲ 1.39 (0.51%)
PPL 227.21 Increased By ▲ 1.14 (0.5%)
PRL 80.90 Increased By ▲ 0.62 (0.77%)
SNGP 94.49 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 23.82 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.58 Increased By ▲ 0.25 (0.47%)
UNITY 9.39 Increased By ▲ 1.00 (11.92%)
WTL 1.43 Increased By ▲ 0.05 (3.62%)
پاکستان

بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، مستقل نابینا ہونے کا خدشہ، فوری اسپتال منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  • جیل کی کوٹھڑی میں چھوٹے سانپ، چوہے، لال بیگ اور کنکھجورے بھی دیکھے گئے ہیں، سابق خاتون اول
شائع اپ ڈیٹ

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے بینائی شدید متاثر ہونے اور مستقل نابینا ہونے کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل سے فوری طور پر علاج کے لیے کسی خصوصی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں جیل کی ناقص صفائی اور نامناسب حالات کی بھی شکایت کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی کوٹھڑی میں چوہے، لال بیگ اور کنکھجورے داخل ہوجاتے ہیں، جبکہ ماضی میں وہاں چھوٹے سانپ بھی دیکھے گئے تھے۔

یہ درخواست 11 نومبر کو اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی ملاقات کے بعد دائر کی گئی، جس میں انہوں نے اپنی گرتی ہوئی صحت اور جیل کے حالات سے آگاہ کیا تھا۔

درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہال نما ایک بڑے کمرے میں رکھا گیا ہے، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث حشرات الارض کی بھرمار ہے۔ ان کے کاٹنے سے جلد پر خارش اور سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماضی میں ان کی کوٹھڑی سے سات چھوٹے سانپ بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں جیل کے ایک اہلکار نے مار کر وہاں سے ہٹایا تھا۔

صحت سے متعلق درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دونوں آنکھوں میں پختہ موتیا تشخیص ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر 15 نومبر کو آپریشن کی سفارش کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی آنکھوں میں شدید درد کی بارہا شکایت کرتی رہیں، تاہم ماہر امراض چشم سے ان کا معائنہ کرانے میں تقریباً سات سے آٹھ روز کی تاخیر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ آپریشن کے بعد انفیکشن ہونے کی صورت میں ان کی بینائی مکمل اور مستقل طور پر ضائع ہوسکتی ہے۔

ان کی بینائی اس حد تک متاثر ہوچکی ہے کہ چشمہ پہننے کے باوجود سامنے موجود افراد دھندلے دکھائی دیتے ہیں اور اردگرد کی اشیا پہچاننے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

درخواست کے مطابق مسلسل درد کے باعث انہیں روزانہ درد کش ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ جیل میں طبی سہولیات پر بھی تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں، کیونکہ وہاں تعینات ڈاکٹر ماہر امراض چشم کے بجائے ماہر امراض نسواں ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ طلب کیا جائے، جیل میں انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے اور آنکھوں کے آپریشن اور مزید علاج کے لیے فوری طور پر کسی خصوصی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 نومبر کو جیل حکام کو بشریٰ بی بی، ان کے شوہر اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپنے وکلا سے ملاقات کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بشریٰ بی بی اس وقت القادر ٹرسٹ کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں انہیں سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Comments

200 حروف