BR100 Increased By (0.93%)
BR30 Increased By (1.02%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (0.95%)
BAFL 60.86 Increased By ▲ 1.09 (1.82%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.43 Increased By ▲ 0.04 (0.13%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
DFML 15.74 Increased By ▲ 0.05 (0.32%)
DGKC 204.75 Increased By ▲ 0.68 (0.33%)
FABL 96.45 Increased By ▲ 0.43 (0.45%)
FCCL 61.90 Increased By ▲ 0.19 (0.31%)
FFL 14.84 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 20.27 Increased By ▲ 0.59 (3%)
HBL 311.15 Increased By ▲ 1.72 (0.56%)
HUBC 207.92 Increased By ▲ 3.72 (1.82%)
HUMNL 8.44 Decreased By ▼ -0.28 (-3.21%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 106.30 Increased By ▲ 2.37 (2.28%)
OGDC 318.70 Increased By ▲ 2.83 (0.9%)
PAEL 35.90 Increased By ▲ 0.32 (0.9%)
PIBTL 14.20 Increased By ▲ 0.54 (3.95%)
PIOC 276.49 Increased By ▲ 5.37 (1.98%)
PPL 229.55 Increased By ▲ 3.48 (1.54%)
PRL 81.35 Increased By ▲ 1.07 (1.33%)
SNGP 95.08 Increased By ▲ 1.13 (1.2%)
SSGC 24.05 Increased By ▲ 0.23 (0.97%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.06 (0.79%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
TRG 53.71 Increased By ▲ 0.38 (0.71%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.19 (2.26%)
WTL 1.46 Increased By ▲ 0.08 (5.8%)
کاروبار اور معیشت

اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے لیے ایک ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

  • 10 سالہ معاشی پالیسی فریم ورک تشکیل دیا جائے، صدر محمد زکریا اکبر ضیا
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد کی کاروباری برادری نے اسلام آباد ماڈل اسپیشل اکنامک زون (آئی ایم ایس ای زیڈ) کے قیام کے لیے 800 سے ایک ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کی غرض سے وفاقی اور پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد زکریا اکبر ضیا نے اتوار کو بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے 10 سالہ معاشی پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کا قیام ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے فرسودہ صنعتی شعبے کی جگہ جدید صنعتی زون قائم کرنا ہے کیونکہ موجودہ صنعتی علاقہ تقریباً 50 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ اب وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اسلام آباد میں نئی صنعتیں لگانے یا موجودہ صنعتوں کو وسعت دینے کے لیے مزید اراضی دستیاب نہیں۔

کاروباری رہنما نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے آئی سی سی آئی کے سینئر ارکان کے ہمراہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل اسد الرحمٰن افضل چیمہ اور پنجاب کے صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے ملک بھر سے بہتر مواقع کی تلاش میں آنے والے افراد کو فائدہ ہوگا، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا ہوگا۔ اس کے علاوہ صنعتی پلاٹوں کی قلت کے باعث مقامی صنعتوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کا سلسلہ بھی رک سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور ترک کمپنیاں پاکستان، بالخصوص اسلام آباد میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ ان کے بقول وفاقی دارالحکومت ملک کا محفوظ ترین علاقہ ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو فروغ ملے گا جو بڑے صنعتی یونٹس کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور چیمبر مقامی قیادت کے ساتھ مل کر اس بنیادی مسئلے کے حل کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چیمبر نے مقامی کاروباری رہنماؤں کے تعاون سے پولی تھین بیگز کے حوالے سے تاجروں کو ابتدائی ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی کی قیادت اسٹیٹ بینک کے قرضوں کی وصولی سے متعلق قواعد، بندرگاہوں کے چارجز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سے متعلق انتظامی مسائل کے حوالے سے بھی کاروباری برادری کو ریلیف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

Comments

200 حروف