BR100 Increased By (0.54%)
BR30 Increased By (0.7%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.63%)
BAFL 59.76 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.19 (0.78%)
BOP 31.55 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.12 (1.02%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.21 (1.34%)
DGKC 206.00 Increased By ▲ 1.93 (0.95%)
FABL 96.67 Increased By ▲ 0.65 (0.68%)
FCCL 61.85 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
FFL 14.87 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 310.75 Increased By ▲ 1.32 (0.43%)
HUBC 205.09 Increased By ▲ 0.89 (0.44%)
HUMNL 8.60 Decreased By ▼ -0.12 (-1.38%)
KEL 6.37 Increased By ▲ 0.05 (0.79%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 104.48 Increased By ▲ 0.55 (0.53%)
OGDC 318.00 Increased By ▲ 2.13 (0.67%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.22 (0.62%)
PIBTL 13.84 Increased By ▲ 0.18 (1.32%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 0.88 (0.32%)
PPL 227.40 Increased By ▲ 1.33 (0.59%)
PRL 81.18 Increased By ▲ 0.90 (1.12%)
SNGP 94.69 Increased By ▲ 0.74 (0.79%)
SSGC 23.96 Increased By ▲ 0.14 (0.59%)
TELE 7.64 Increased By ▲ 0.09 (1.19%)
TPLP 13.02 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
TRG 53.80 Increased By ▲ 0.47 (0.88%)
UNITY 8.22 Decreased By ▼ -0.17 (-2.03%)
WTL 1.44 Increased By ▲ 0.06 (4.35%)
مارکٹس

سرمایہ کاروں کو فیڈ چیئرمین کے بیان کا انتظار، سونا مہنگا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 3,892.42 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری اور امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے بیان کا انتظار ہے۔

ایشیا میں پیر کی ابتدائی تجارت کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 3,892.42 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.2 فیصد بڑھ کر 3,895.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں 4.5 فیصد کمی ہوئی تھی، جس کی بنیادی وجہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں تھیں، جنہوں نے مہنگائی سے متعلق خدشات میں اضافہ کیا اور بلند شرح سود طویل عرصے تک برقرار رہنے کے امکانات کو تقویت دی۔

امریکا میں اکتوبر کے دوران پروڈیوسر قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات مضبوط ہوئے ہیں۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر میں شرح سود 25 بیسس پوائنٹس بڑھنے کا امکان 94 فیصد ہے، جبکہ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان 6 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ سونے کو مہنگائی کے خلاف تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، تاہم شرح سود میں اضافے سے سونا رکھنے کی لاگت بڑھ جاتی ہے، کیونکہ اس پر کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا، جس سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوسکتی ہے۔

سرمایہ کار اب فیڈ چیئرمین کیون وارش کے بیان اور بدھ کو جاری ہونے والی اکتوبر کی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کی روداد کے منتظر ہیں۔

دریں اثنا، دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.2 فیصد اضافے سے 48.80 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد بڑھ کر 1,497.12 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد اضافے سے 1,001.40 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف