BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

  • پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی صدارت کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے کونسل کا دو روزہ 30 واں اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق حکام نے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولا کلیکایا کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور محمدوف، قازقستان کے نائب وزیر خارجہ ارمان ایسگالیف، شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سعید مراد زادہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرول اوغلو بھی ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے وزارتی سیشن کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وفود کے سربراہان، تنظیم کے سیکریٹریٹ اور ذیلی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

وزارتی اجلاس سے قبل رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوگا، جس میں ای سی او کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ذیلی اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران اجلاس کا ایجنڈا حتمی شکل دیا جائے گا اور وزرائے خارجہ کے غور و خوض کے لیے حتمی دستاویزات کے مسودے تیار کیے جائیں گے۔

پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ پاکستان ’’علاقائی تعاون کی بحالی، مضبوط اور مستحکم ای سی او‘‘ کے عنوان کے تحت تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے اقدامات کرے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان کی صدارت کے دوران علاقائی روابط اور انضمام کو بہتر بنانے، مضبوط شراکت داری قائم کرنے اور معاشی ترقی و پائیدار خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ای سی او کی صدارت پاکستان کے لیے علاقائی تعاون، مذاکرات اور معاشی اشتراک کے مؤثر فورم کے طور پر تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ہے۔

پاکستان خود کو علاقائی روابط کا مرکز بنانے، رسد اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور خطے کے تجارتی ایجنڈے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد خطے کی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا اور ای سی او کے رکن ممالک کے عوام کے معیار زندگی میں حقیقی بہتری لانا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک میں پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

Comments

200 حروف