ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے لیے الگ ڈھانچہ قائم کردیا، ممبر کا نیا عہدہ تخلیق
- دو چیف اور چھ سیکنڈ سیکریٹریز سمیت افسران تعینات، نئے ڈھانچے کے تحت انتظامی اور تکنیکی امور کی نگرانی ہوگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے لیے الگ تکنیکی ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے ممبر سیلز ٹیکس اینڈ ایف ای ڈی (ٹیکنیکل) کا نیا عہدہ تخلیق کر دیا ہے۔
نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت ممبر سیلز ٹیکس اینڈ ایف ای ڈی (ٹیکنیکل) مخصوص تکنیکی شعبے کی سربراہی کریں گے، جس کے ماتحت چیف سیلز ٹیکس اینڈ ایف ای ڈی (ٹیکنیکل ون) اور چیف سیلز ٹیکس اینڈ ایف ای ڈی (ٹیکنیکل ٹو) کے دو عہدے قائم کیے گئے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر کو چیف سیلز ٹیکس اینڈ ایف ای ڈی (ٹیکنیکل ٹو) جبکہ گریڈ 19 کے افسر کو چیف (او پی ایس)، ٹیکنیکل ون مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ایک افسر کو سیکنڈ سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 اور 18 کے مزید پانچ افسران کو بھی مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق امور کے لیے الگ اور خصوصی انتظامی و تکنیکی نظام قائم کرنا ہے۔


Comments