BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ہفتے کو 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے نمٹنے کے کرکٹ آسٹریلیا کے طریقۂ کار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے کی کوشش قرار دیا۔ ان کے اس بیان سے کرکٹ کے حلقوں میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے

سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر جن پر کیپ ٹاؤن میں پیش آنے والے سینڈ پیپر واقعے میں کردار ادا کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی نے کرکٹ آسٹریلیا کی مبینہ طور پر ناقص تحقیقات پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے 2018 کی تحقیقات کے دوران جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک یا نیتھن لیون سے پوچھ گچھ نہیں کی تھی۔

اگر یہ بات درست ہے تو پھر کرکٹ آسٹریلیا یہ مؤقف کیسے اختیار کر سکتا ہے کہ بولرز کو اس معاملے کا علم نہیں تھا؟

وارنر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ابتدا ہی میں فیصلہ کر لیا تھا کہ کس کو موردِ الزام ٹھہرانا ہے، پھر اسی مقصد کے تحت ناقص تحقیقات کیں اور اب وہ اس غلط بیانیے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کہ بولرز کو اس معاملے کا کوئی علم نہیں تھا۔

یہ معاملہ حقائق چھپانے کی کوشش کی بو دیتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع سابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی خودنوشت کتاب صبر میں کیے گئے انکشافات کے بعد دوبارہ سامنے آیا ہے۔

عثمان خواجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 2018 میں جنوبی افریقا کے دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے منصوبے کا علم کئی کھلاڑیوں کو تھا، جن میں بولرز بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کو کیمرے کی آنکھ نے گیند پر سینڈ پیپر رگڑتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹیم کے رویے اور ماحول کا جائزہ لیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جمعہ کے روز سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان خواجہ کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

کمنز نے ان دعوؤں کو سو فیصد غلط اور مکمل طور پر بے بنیاد بات قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ میدان میں سینڈ پیپر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے بال ٹیمپرنگ کے منصوبے میں مرکزی کردار ہونے کے الزام کی بھی تردید کی۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ عثمان خواجہ نے سینڈ پیپر استعمال کرتے وقت کیمرون بینکرافٹ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

200 حروف