BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.83 Decreased By ▼ -0.81 (-1.34%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.32 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
CNERGY 11.63 Decreased By ▼ -0.14 (-1.19%)
DFML 15.78 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 206.00 Decreased By ▼ -4.08 (-1.94%)
FABL 96.04 Decreased By ▼ -0.61 (-0.63%)
FCCL 61.74 Decreased By ▼ -0.35 (-0.56%)
FFL 15.05 Increased By ▲ 0.32 (2.17%)
GGL 19.76 Increased By ▲ 0.34 (1.75%)
HBL 311.00 Decreased By ▼ -2.24 (-0.72%)
HUBC 205.50 Decreased By ▼ -3.48 (-1.67%)
HUMNL 8.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.61%)
KEL 6.24 Increased By ▲ 0.08 (1.3%)
LOTCHEM 24.77 Decreased By ▼ -0.28 (-1.12%)
MLCF 104.35 Decreased By ▼ -0.92 (-0.87%)
OGDC 313.68 Decreased By ▼ -2.41 (-0.76%)
PAEL 35.84 Increased By ▲ 0.40 (1.13%)
PIBTL 13.54 Decreased By ▼ -0.25 (-1.81%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -3.68 (-1.34%)
PPL 221.80 Decreased By ▼ -3.55 (-1.58%)
PRL 79.20 Decreased By ▼ -1.19 (-1.48%)
SNGP 93.79 Decreased By ▼ -0.94 (-0.99%)
SSGC 24.02 Decreased By ▼ -0.39 (-1.6%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.16 (-2.11%)
TPLP 12.49 Decreased By ▼ -0.61 (-4.66%)
TRG 53.50 Decreased By ▼ -1.33 (-2.43%)
UNITY 8.36 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
کاروبار اور معیشت

سکوک مارکیٹ میں سالانہ شرح نمو 22 فیصد، غیرملکی سرمایہ کاری توقعات سے کم ہے، وزیر خزانہ

  • مختصر مدت کے سکوک کا اجرا بھی ایک اہم اقدام ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکوک مارکیٹ میں سالانہ مرکب شرح نمو تقریباً 22 فیصد رہی ہے، تاہم شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری تاحال توقعات سے کم ہے جسے بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات خودمختار سکوک کے اجرا کا حجم 10 کھرب روپے تک پہنچنے اور ہائبرڈ و قلیل مدتی سکوک متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس کامیابی کی اہمیت محض اعدادوشمار تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے سکوک مارکیٹ کو متنوع بنانے اور حکومتی مالیاتی ذرائع میں زیادہ لچک پیدا کرنے کی کوششیں کارفرما ہیں۔

انہوں نے وزارتِ خزانہ کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے متعارف کرائے گئے ہائبرڈ حکومتی سکوک کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مالیاتی ذریعہ شرعی اصولوں کے مطابق مختلف ڈھانچوں کو یکجا کرتا ہے اور سرکاری ملکیتی اثاثوں کے استعمال میں زیادہ لچک فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختصر مدت کے سکوک کا اجرا بھی ایک اہم اقدام ہے، جن میں تین سے چھ ماہ کی مدت کے سکوک شامل ہیں۔ مارکیٹ میں اس نوعیت کے مالیاتی ذرائع کی کمی تھی اور ان کا اجرا مختلف مدتوں کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق منافع کی شرح کا قابلِ اعتماد ییلڈ کرو تشکیل دینے کی جانب اہم قدم ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیشرفت کے باوجود حالیہ مہینوں کے دوران سکوک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اپنی حقیقی صلاحیت سے کم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکوک میں غیر ملکی سرمایہ کاری توقعات سے کم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں سکوک کو اجاگر کرنے اور اس کی فعال انداز میں تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی ذرائع میں غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کو متنوع بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے بینکوں، پرائمری ڈیلرز اور بروکرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

خردہ سرمایہ کاروں کی شمولیت کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے پلیٹ فارم اور ٹیلی کام کمپنیوں کے پلیٹ فارمز کا ذکر کیا جن کے ذریعے عام سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری اور سکوک میں حصہ لینا آسان بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کو آگے بڑھانے اور وسعت دینے کا راستہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ہی ہیں۔

طویل مدتی کارپوریٹ قرض مارکیٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزارتِ توانائی نے نیشنل گرڈ کمپنی کو پہلی بار لسٹڈ سکوک جاری کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ اقدام کامیاب رہا تو دیگر کارپوریٹ اداروں کے لیے بھی ایک معیار قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ شعبے ہیں جن میں ہمیں اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سکوک مارکیٹ کا زیادہ جامع نظام تشکیل دیا جا سکے۔

Comments

200 حروف