BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.51%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.64 (-1.06%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.57 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.08 (0.51%)
DGKC 208.50 Decreased By ▼ -1.58 (-0.75%)
FABL 96.69 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
FCCL 61.59 Decreased By ▼ -0.50 (-0.81%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.28 (1.44%)
HBL 312.01 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
HUBC 206.98 Decreased By ▼ -2.00 (-0.96%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.16 (-1.82%)
KEL 6.28 Increased By ▲ 0.12 (1.95%)
LOTCHEM 24.57 Decreased By ▼ -0.48 (-1.92%)
MLCF 104.10 Decreased By ▼ -1.17 (-1.11%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.09 (-0.34%)
PAEL 35.60 Increased By ▲ 0.16 (0.45%)
PIBTL 13.59 Decreased By ▼ -0.20 (-1.45%)
PIOC 271.80 Decreased By ▼ -2.88 (-1.05%)
PPL 224.00 Decreased By ▼ -1.35 (-0.6%)
PRL 79.50 Decreased By ▼ -0.89 (-1.11%)
SNGP 94.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.45%)
SSGC 23.93 Decreased By ▼ -0.48 (-1.97%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.58 (-4.43%)
TRG 55.84 Increased By ▲ 1.01 (1.84%)
UNITY 8.49 Increased By ▲ 0.15 (1.8%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
پاکستان

پی ایم آئی ایف 2026: پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

  • ذخائر کی تلاش اور ترقی کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے پانچوں دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں، بالخصوص میانوالی اور اٹک کے اضلاع میں سونے کی موجودگی کے آثار نمایاں ہیں۔ انہوں نے ان ذخائر کی تلاش اور ترقی کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دریائی ریت سے حاصل کیے گئے سونے کا ایک نمونہ پیش کیا اور کہا کہ دریاؤں میں موجود سونے کے ذخائر کی مقدار کا تعین کرنے کے لیے سروے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچوں دریاؤں میں سونے کے ذرات کی وافر مقدار موجود ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ ان کے بقول یہ خالص سونا ہے جو دریاؤں میں موجود ہے جبکہ میانوالی اور اٹک کے علاقوں میں اس کے شواہد خاص طور پر نمایاں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریاؤں میں سونے کی مجموعی مقدار جاننے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ اس قدرتی وسیلے کو مشترکہ خوشحالی کے موقع میں تبدیل کیا جاسکے۔

  • پلیسر گولڈ ثانوی نوعیت کا سونا ہوتا ہے جو قدرتی موسمی اثرات اور کٹاؤ کے باعث چٹانوں میں موجود اپنے بنیادی ذخیرے (مثلاً کوارٹز یا سلفائیڈ کی رگوں) سے الگ ہو جاتا ہے۔ بعد ازاں پانی، برف یا ہوا اسے بہا کر دوسری جگہ منتقل کرتی ہے جہاں یہ دوبارہ جمع ہوجاتا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ سونے کے ساتھ ایسی ریت اور بجری بھی ملی ہے جس میں نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ) اور دیگر قیمتی معدنیات موجود ہیں، جن کی مالیت سونے کے برابر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معدنی دولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے پنجاب کے شعبہ کان کنی کو باقاعدہ بنانے اور اس کی آمدن میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منصب سنبھالنے کے وقت صوبائی محکمہ معدنیات و کان کنی کی آمدن 10 ارب روپے تھی جو ڈھائی سال کے عرصے میں بڑھ کر 40 ارب روپے ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو تلاش کرکے زمین سے نکالا جائے اور انہیں حقیقی معاشی دولت میں تبدیل کیا جائے۔

پاکستان معدنی وسائل میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے، عالمی شراکت داری کو فروغ دینے اور ملک کی وسیع معدنی استعداد سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) کی میزبانی کررہا ہے۔

دو روزہ فورم میں پاکستان کی قیادت، بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور صنعتی ماہرین شرکت کریں گے جہاں ملک کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فورم کے اہم مقررین میں شامل ہیں۔

حکومتِ پاکستان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اشتراک سے اس فورم کا انعقاد کررہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور اس شعبے میں دستیاب مواقع کو اجاگر کرکے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

فورم میں اہم معدنیات، کان کنی کے پائیدار طریقوں اور ایسی پالیسیوں پر توجہ دی جائے گی جن کا مقصد شعبے کی شفاف، ذمہ دارانہ اور طویل المدتی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اعلیٰ سطح کے مذاکرات، تزویراتی شراکت داریوں اور بین الاقوامی نمائش کے ذریعے پی ایم آئی ایف 26 کا مقصد پاکستان کو عالمی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی اور قابلِ اعتماد مقام کے طور پر متعارف کرانا ہے۔

Comments

200 حروف