BR100 Increased By (0.18%)
BR30 Increased By (0.34%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 60.49 Decreased By ▼ -0.15 (-0.25%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.10 (0.41%)
BOP 31.73 Increased By ▲ 0.11 (0.35%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.03 Increased By ▲ 0.21 (1.33%)
DGKC 210.60 Increased By ▲ 0.52 (0.25%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
FCCL 62.22 Increased By ▲ 0.13 (0.21%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
GGL 19.65 Increased By ▲ 0.23 (1.18%)
HBL 314.00 Increased By ▲ 0.76 (0.24%)
HUBC 208.79 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
HUMNL 8.88 Increased By ▲ 0.08 (0.91%)
KEL 6.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.8%)
MLCF 106.00 Increased By ▲ 0.73 (0.69%)
OGDC 317.65 Increased By ▲ 1.56 (0.49%)
PAEL 35.88 Increased By ▲ 0.44 (1.24%)
PIBTL 13.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.22%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 1.32 (0.48%)
PPL 226.01 Increased By ▲ 0.66 (0.29%)
PRL 79.90 Decreased By ▼ -0.49 (-0.61%)
SNGP 94.91 Increased By ▲ 0.18 (0.19%)
SSGC 24.40 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 7.69 Increased By ▲ 0.10 (1.32%)
TPLP 13.11 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 56.17 Increased By ▲ 1.34 (2.44%)
UNITY 8.46 Increased By ▲ 0.12 (1.44%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.05 (4.1%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کا معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاری لانے کا منصوبہ

  • یہ پیش رفت بین الاقوامی توانائی سے متعلق مشاورتی اور تحقیقی کمپنی ووڈ میکنزی کے ایک وفد اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اپنے وسیع مگر بڑی حد تک غیر استعمال شدہ معدنی وسائل کو ترقی دینے کے لیے مقامی کان کنوں اور پہلے سے موجود لیز ہولڈرز کو بڑی بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں سے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مالی شراکت داری کے ذریعے منسلک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ پیش رفت بین الاقوامی توانائی سے متعلق مشاورتی اور تحقیقی کمپنی ووڈ میکنزی کے ایک وفد اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع، بین الاقوامی شراکت داری اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے پاکستان میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت اور ان کے بڑے پیمانے پر غیر استعمال شدہ ہونے کو اجاگر کیا، بالخصوص تانبے، اینٹیمونی، لوہے کی خام دھات، قیمتی پتھروں اور دیگر اہم معدنیات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے سے برآمدات میں نمایاں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

جام کمال نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں، مسابقتی ٹیکس نظام، کان کنی کے خصوصی آلات پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے خصوصی طور پر چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے پاکستانی کان کنوں اور پہلے سے موجود لیز ہولڈرز کو بڑی بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں سے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مالی شراکت داری کے ذریعے منسلک کرنے پر زور دیا۔

اپنی وزارت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ٹیرف میں معقولیت، تجارتی معاہدوں، منڈیوں تک بہتر رسائی اور پیشہ ورانہ خدمات کے فروغ سے پاکستان کو معدنیات میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی مقام بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر تجارت نے ویلیو ایڈیشن کے لیے مرحلہ وار حکمت عملی اپنانے کی بھی حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تجارتی بنیادوں پر قابل عمل کان کنی کے منصوبے مستقبل میں تانبے کو پگھلانے، صاف کرنے اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔

انہوں نے معدنیات کی پوری ویلیو چین میں بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی تجویز بھی دی، تاکہ مختلف ممالک تلاش، پراسیسنگ، ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرسکیں۔

ووڈ میکنزی کے وفد نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات، مالیاتی مسابقت اور پاکستان میں کان کنی سے متعلق خدمات کے نظام کو ترقی دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں اور پاکستان کی جانب سے عالمی سطح کی بڑی کان کنی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی صلاحیت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

Comments

200 حروف