BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
کاروبار اور معیشت

کاٹی کا وفاقی وزیر توانائی سے پی پی ایم سی اور آئی ایس ایم او کے آڈٹ کا مطالبہ

  • وزیر توانائی کو ارسال کردہ خط میں کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ صنعتی صارفین پر بجلی کی اضافی لاگت کی مد میں اربوں روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) اور انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے۔

ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بجلی کی اضافی کھپت کے پیکیج کی قیمت کے تعین میں ڈیٹا، ماڈلنگ اور تجزیے کی سنگین خامیاں موجود ہیں۔

وزیر توانائی کو ارسال کردہ خط میں کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ صنعتی صارفین پر بجلی کی اضافی لاگت کی مد میں اربوں روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ پیکیج کے تحت بجلی کی حقیقی اضافی پیداواری لاگت کا درست تعین نہیں کیا گیا۔

کاٹی کے مطابق نیپرا نے 9 دسمبر 2025 کو اس پیکیج کے لیے 22.98 روپے فی یونٹ نرخ منظور کیا تھا، تاہم بعد ازاں ریگولیٹر کی جانب سے لاگت کا تخمینہ 31.83 روپے فی یونٹ لگایا گیا، جو آئی ایس ایم او کے آپریشنل ڈیٹا شامل کرنے کے بعد 29.65 روپے رہ گیا۔

ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ منظور شدہ نرخ اور حقیقی لاگت کے درمیان فرق فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے ذریعے دیگر صارفین سے وصول کیا گیا، جس سے عام بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

کاٹی نے کہا کہ نیپرا کے جائزے میں پی پی ایم سی اور آئی ایس ایم او کی جانب سے مطلوبہ معلومات اور تجزیہ فراہم نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کی اضافی کھپت سے متعلق پلیکسوس ماڈلنگ بھی تاحال مکمل نہیں ہوئی، جس سے پیکیج کی لاگت کے تعین پر سوالات اٹھتے ہیں۔

کاٹی نے مطالبہ کیا کہ کسی عالمی شہرت یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹنگ فرم کے ذریعے ماہرین کی معاونت سے دونوں اداروں کا ڈیٹا، ماڈلنگ اور طریقہ کار آڈٹ کرایا جائے۔

ایسوسی ایشن نے صنعتی بجلی کے نرخ کم کرکے انہیں نیپرا کے متعین کردہ لاگتِ فراہمی کے مطابق کرنے اور مجوزہ دو حصوں پر مشتمل ٹیرف کو آزادانہ آڈٹ مکمل ہونے تک مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف