ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈانا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بنانے کی پیشکش
- ٹرمپ نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈانا وائٹ کو ایک پرتشدد فائٹر اور جنگجو قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکسڈ مارشل آرٹس کے معروف منتظم اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈانا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بنانے کی پیشکش کردی، جبکہ ان سے کہا ہے کہ وہ معاونین کے طور پر چند فائٹرز کو بھی ساتھ لائیں، چاہے ان میں سے کچھ کا تعلق امریکا سے نہ ہو۔
ٹرمپ نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈانا وائٹ کو ایک پرتشدد فائٹر اور جنگجو قرار دیا۔
انہوں نے یو ایف سی کے موجودہ اور سابق چھ چیمپئنز کو بھی ڈانا وائٹ کے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی، جن میں روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والے اسلام ماخاچیف اور حبیب نورماگومیدوف، امریکی فائٹرز جسٹن گیتھجے، ڈینیئل کورمیئر اور کائلا ہیریسن، جبکہ برازیل میں پیدا ہونے والی امانڈا نونیز شامل ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان افراد کی ضرورت ہے تاکہ امریکا کو بائیں بازو کے انتہا پسندوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ڈانا وائٹ نے ہفتے کو لندن میں ایک باکسنگ ایونٹ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری کا عہدہ گزشتہ ماہ کیٹی زکریا کی ایک ہفتے سے بھی کم مدت کے بعد رخصتی سے خالی ہے۔
ٹرمپ اور ڈانا وائٹ کے تعلقات 2000 کی دہائی کے آغاز سے ہیں، تاہم 2016 میں وائٹ کی جانب سے ٹرمپ کی صدارتی مہم کی حمایت کے بعد دونوں مزید قریب آگئے۔


Comments