BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
مارکٹس

ٹیسلا کا سائبر ٹرک کے زیر التوا آرڈرز مکمل کرنے کیلئے اضافی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  • 2023 کے آخر میں صارفین کو فراہم کیے جانے والے سائبر ٹرک کی فروخت توقعات سے کم رہی
شائع اپ ڈیٹ

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمپنی سائبر ٹرک کے زیر التوا آرڈرز مکمل کرنے کے لیے ایک اضافی پروڈکشن شفٹ شروع کرے گی، جس کے بعد اگلے سال سائبر کیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے سائبر ٹرک کی پروڈکشن لائن ختم کردی جائے گی۔

ایلون مسک نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ سائبر ٹرک کے زیر التوا آرڈرز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگلے سال جون یا جولائی میں سائبر کیب کی پیداوار میں توسیع کے لیے پروڈکشن لائن بند ہونے سے پہلے تمام آرڈرز مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایک اضافی شفٹ شروع کی جائے گی۔

یہ بیان ان کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ٹیکساس کے پلانٹ میں سائبر ٹرک کی پیداوار بتدریج ختم کرکے وسائل دو نشستوں والی خودکار ٹیکسی سائبر کیب کی تیاری پر منتقل کرنے کا کہا تھا۔

سائبر کیب ایلون مسک کے اس منصوبے کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ ٹیسلا کو محض گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے بجائے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں وسعت دینا چاہتے ہیں۔

2023 کے آخر میں صارفین کو فراہم کیے جانے والے سائبر ٹرک کی فروخت توقعات سے کم رہی۔ کیلی بلیو بک کے مطابق امریکا میں اس کی فروخت 2024 کے تقریباً 39 ہزار یونٹس سے کم ہوکر گزشتہ سال 20 ہزار رہ گئی، جبکہ ایلون مسک نے سالانہ ڈھائی لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا تخمینہ لگایا تھا۔ گاڑی کو بار بار واپس منگوانے اور معیار سے متعلق شکایات کا بھی سامنا رہا ہے۔

Comments

200 حروف