BR100 Increased By (2.26%)
BR30 Increased By (2.64%)
KSE100 Increased By (2.04%)
KSE30 Increased By (2.15%)
BAFL 58.89 Increased By ▲ 1.09 (1.89%)
BIPL 24.10 Increased By ▲ 0.33 (1.39%)
BOP 32.13 Increased By ▲ 1.23 (3.98%)
CNERGY 12.09 Increased By ▲ 0.12 (1%)
DFML 15.60 Increased By ▲ 0.33 (2.16%)
DGKC 204.40 Increased By ▲ 9.39 (4.82%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.70 (0.76%)
FCCL 59.20 Increased By ▲ 2.42 (4.26%)
FFL 13.55 Increased By ▲ 0.21 (1.57%)
GGL 19.90 Increased By ▲ 1.52 (8.27%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 7.56 (2.56%)
HUBC 208.40 Increased By ▲ 4.23 (2.07%)
HUMNL 8.70 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.17 (2.83%)
LOTCHEM 24.85 Increased By ▲ 0.48 (1.97%)
MLCF 102.74 Increased By ▲ 5.25 (5.39%)
OGDC 317.20 Increased By ▲ 6.73 (2.17%)
PAEL 34.37 Increased By ▲ 1.30 (3.93%)
PIBTL 13.48 Increased By ▲ 0.33 (2.51%)
PIOC 265.00 Increased By ▲ 12.09 (4.78%)
PPL 221.60 Increased By ▲ 4.43 (2.04%)
PRL 84.10 Decreased By ▼ -1.56 (-1.82%)
SNGP 93.81 Decreased By ▼ -0.31 (-0.33%)
SSGC 23.15 Decreased By ▼ -0.17 (-0.73%)
TELE 7.10 Increased By ▲ 0.37 (5.5%)
TPLP 12.92 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
TRG 54.11 Increased By ▲ 0.94 (1.77%)
UNITY 7.94 Increased By ▲ 0.17 (2.19%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
پاکستان

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار، پی ٹی اے کی وضاحت

  • ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، اتھارٹی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ اس نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات نہ تو شیئر کریں اور نہ ہی ان پر بھروسہ کریں۔ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ مستند معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے صرف اس کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کریں۔

دریں اثنا ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اپریل سے جون 2026 کے دوران پاکستان میں 2 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹا دیں۔ اس بات کا انکشاف ٹک ٹاک کی 2026 کی دوسری سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ سے متعلق رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی پلیٹ فارم نے اسی عرصے کے دوران 18 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائیں۔ رپورٹ میں سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے مواد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں پاکستان اور دنیا بھر میں ویڈیوز ہٹانے اور اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات سے متعلق اعدادوشمار شامل ہیں۔

پاکستان میں ویڈیوز ہٹانے کی شرح 1.1 فیصد رہی۔ ان میں سے 99.7 فیصد ویڈیوز کی نشاندہی خودکار طور پر کی گئی اور انہیں صارفین کی شکایات موصول ہونے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا جبکہ 94.5 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔ مزید برآں نظرثانی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 75 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔

Comments

200 حروف