BR100 Increased By (1.81%)
BR30 Increased By (1.92%)
KSE100 Increased By (1.64%)
KSE30 Increased By (1.74%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.70 (1.21%)
BIPL 24.19 Increased By ▲ 0.42 (1.77%)
BOP 31.99 Increased By ▲ 1.09 (3.53%)
CNERGY 11.77 Decreased By ▼ -0.20 (-1.67%)
DFML 15.45 Increased By ▲ 0.18 (1.18%)
DGKC 202.00 Increased By ▲ 6.99 (3.58%)
FABL 93.20 Increased By ▲ 1.11 (1.21%)
FCCL 58.20 Increased By ▲ 1.42 (2.5%)
FFL 13.39 Increased By ▲ 0.05 (0.37%)
GGL 18.95 Increased By ▲ 0.57 (3.1%)
HBL 303.80 Increased By ▲ 8.36 (2.83%)
HUBC 207.38 Increased By ▲ 3.21 (1.57%)
HUMNL 8.70 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.04 (0.67%)
LOTCHEM 25.14 Increased By ▲ 0.77 (3.16%)
MLCF 102.15 Increased By ▲ 4.66 (4.78%)
OGDC 314.49 Increased By ▲ 4.02 (1.29%)
PAEL 34.17 Increased By ▲ 1.10 (3.33%)
PIBTL 13.44 Increased By ▲ 0.29 (2.21%)
PIOC 263.50 Increased By ▲ 10.59 (4.19%)
PPL 220.49 Increased By ▲ 3.32 (1.53%)
PRL 84.20 Decreased By ▼ -1.46 (-1.7%)
SNGP 95.49 Increased By ▲ 1.37 (1.46%)
SSGC 24.06 Increased By ▲ 0.74 (3.17%)
TELE 6.89 Increased By ▲ 0.16 (2.38%)
TPLP 12.90 Increased By ▲ 0.23 (1.82%)
TRG 53.98 Increased By ▲ 0.81 (1.52%)
UNITY 7.85 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
کاروبار اور معیشت

ٹھٹھہ سیمنٹ کا الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں داخلے کا فیصلہ

  • ٹھٹھہ سیمنٹ چین سے ابتدائی طور پر مکمل تیار شدہ (سی بی یو) الیکٹرک گاڑیاں درآمد کریگی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی سیمنٹ ساز کمپنی ٹھٹھہ سیمنٹ نے چین سے ابتدائی طور پر مکمل تیار شدہ (سی بی یو) الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرکے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے ذریعے ملک کی الیکٹرک وہیکل (ای وی) مارکیٹ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ٹھٹھہ سیمنٹ جو سیمنٹ کی تیاری اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے اور ٹھٹھہ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی بھی مالک ہے، نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی، نئی بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کی آمد اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف مراعات اور ٹیکسوں میں رعایتوں کا تعارف شامل ہے۔

نوٹس کے مطابق اس پس منظر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار میں قدم رکھنے کے لیے ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ ذیلی کمپنی ابتدائی طور پر چین سے مکمل تیار شدہ (سی بی یو) الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے پر توجہ دے گی۔

ٹھٹھہ سیمنٹ نے کہا کہ مجوزہ کاروباری حکمت عملی کا ہدف روایتی مخصوص ای وی طبقہ یا پریمیم الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ نہیں ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس کے بجائے کمپنی بڑے پیمانے پر نظر انداز کیے جانے والے عوامی مارکیٹ کے طبقے میں جگہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لیے سستی، مختصر جسامت اور چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ ان گاڑیوں کو صارفین کی وسیع تر تعداد کی سفری ضروریات اور قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔

نوٹس کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانا، پاکستان کی ارتقا پذیر الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ابتدائی طور پر اپنی جگہ بنانا اور بتدریج ایک پائیدار کاروباری پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔ مستقبل میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ اور اس سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو وسعت دینے کا امکان بھی موجود ہے۔

کمپنی نے سرمایہ کاری کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت حکومتی پالیسیوں، ماحولیاتی خدشات اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، تاہم اسے اب بھی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں ای وی شعبے کو ایک نوزائیدہ بچے سے تشبیہ دی جاتی ہے، جسے ترقی کرنے اور ضروری بنیادی ڈھانچے اور نظام کی تشکیل کے لیے وقت کے ساتھ حکومت کی مسلسل معاونت درکار ہے۔

Comments

200 حروف