BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 23.38 Increased By ▲ 0.12 (0.52%)
BOP 28.40 Increased By ▲ 0.30 (1.07%)
CNERGY 12.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 15.29 Increased By ▲ 0.22 (1.46%)
DGKC 185.99 Increased By ▲ 3.63 (1.99%)
FABL 92.80 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
FCCL 54.85 Increased By ▲ 1.04 (1.93%)
FFL 12.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.40 Increased By ▲ 0.29 (1.6%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.83 (0.64%)
HUBC 196.00 Increased By ▲ 0.72 (0.37%)
HUMNL 8.50 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
KEL 5.74 Increased By ▲ 0.10 (1.77%)
LOTCHEM 23.61 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
MLCF 93.25 Increased By ▲ 1.29 (1.4%)
OGDC 303.73 Increased By ▲ 2.05 (0.68%)
PAEL 32.30 Increased By ▲ 0.49 (1.54%)
PIBTL 12.99 Increased By ▲ 0.21 (1.64%)
PIOC 237.00 Increased By ▲ 1.37 (0.58%)
PPL 214.00 Increased By ▲ 1.94 (0.91%)
PRL 84.43 Decreased By ▼ -2.83 (-3.24%)
SNGP 90.50 Increased By ▲ 0.49 (0.54%)
SSGC 22.83 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.54 Increased By ▲ 0.10 (1.55%)
TPLP 12.26 Increased By ▲ 0.10 (0.82%)
TRG 52.00 Increased By ▲ 0.13 (0.25%)
UNITY 7.75 Increased By ▲ 0.14 (1.84%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، وال اسٹریٹ جرنل

  • سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ رپورٹ جزیرے پر متعدد دھماکوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وال اسٹریٹ جرنل نے پیر کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے قشم پر حملہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ رپورٹ جزیرے پر متعدد دھماکوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ جزیرہ آبنائے ہرمز میں واقع ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ حملہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکا کی جانب سے کیے جانے والے محدود حملوں کے سلسلے کی تازہ کارروائی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے محدود پیمانے پر کیے گئے اور انہیں دانستہ طور پر خفیہ رکھا گیا تاکہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے کسی ارادے کا تاثر نہ ملے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے کی دھمکی پر عمل درآمد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ظاہر کی اور کہا کہ تہران کے ساتھ معاہدہ ہوسکتا ہے۔

صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وہ منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر حملے پر غور کررہے ہیں، تو ٹرمپ نے جواب دیا، نہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان 28 فروری سے جنگ جاری ہے۔

Comments

200 حروف