BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Decreased By (-1.15%)
KSE100 Increased By (0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.05%)
BAFL 58.00 Increased By ▲ 0.23 (0.4%)
BIPL 23.28 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.99%)
CNERGY 12.28 Decreased By ▼ -1.36 (-9.97%)
DFML 15.05 Decreased By ▼ -0.36 (-2.34%)
DGKC 182.50 Increased By ▲ 4.35 (2.44%)
FABL 92.48 Increased By ▲ 1.08 (1.18%)
FCCL 53.85 Increased By ▲ 1.57 (3%)
FFL 12.79 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
GGL 18.20 Decreased By ▼ -0.81 (-4.26%)
HBL 285.00 Decreased By ▼ -6.55 (-2.25%)
HUBC 195.45 Increased By ▲ 2.27 (1.18%)
HUMNL 8.50 Decreased By ▼ -0.07 (-0.82%)
KEL 5.64 Decreased By ▼ -0.15 (-2.59%)
LOTCHEM 23.60 Decreased By ▼ -0.29 (-1.21%)
MLCF 92.03 Increased By ▲ 1.52 (1.68%)
OGDC 302.42 Decreased By ▼ -4.36 (-1.42%)
PAEL 31.75 Decreased By ▼ -0.58 (-1.79%)
PIBTL 12.80 Decreased By ▼ -0.13 (-1.01%)
PIOC 235.99 Increased By ▲ 2.85 (1.22%)
PPL 211.50 Decreased By ▼ -2.43 (-1.14%)
PRL 87.26 Decreased By ▼ -9.70 (-10%)
SNGP 89.70 Decreased By ▼ -0.83 (-0.92%)
SSGC 22.77 Increased By ▲ 0.24 (1.07%)
TELE 6.49 Decreased By ▼ -0.23 (-3.42%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.45 (-3.57%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.4%)
UNITY 7.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.67%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
کاروبار اور معیشت

اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ

  • ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

اکتوبر 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں ریکارڈ کی گئی 10.3 فیصد شرح کے مقابلے میں کم ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اکتوبر 2026 میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ یہ اضافہ 1.3 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 1.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبر 2026 میں شہری علاقوں میں سی پی آئی کے تحت مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 9.5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ یہ شرح 10.1 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 6.0 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں 0.8 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ ماہ اس میں 1.3 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

دیہی علاقوں میں صارف قیمت اشاریہ کے تحت مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ یہ شرح 10.5 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں 1.5 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ ماہ اس میں 1.2 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سی پی آئی کے تحت مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح 4.79 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکومتی توقعات

چند روز قبل پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے عالمی رجحانات کے مطابق ملک میں توانائی اور غذائی اشیا کی بلند قیمتوں کے پیشِ نظر اکتوبر 2026 کے لیے مہنگائی کی شرح 9.5 فیصد سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ جاری مالی سال 2026-27 کے دوران ملکی معاشی صورتحال کے امکانات بھی حوصلہ افزا قرار دیے تھے۔

ہیڈلائن مہنگائی اکتوبر 2026 میں 9.5 فیصد سے 10.5 فیصد کی حدود میں رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ اس کے بعد مہنگائی کی شرح کا رجحان عالمی توانائی کی قیمتوں، غذائی اشیا کی رسد اور بنیادی اثرات سے متاثر ہوسکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور جائزہ، اکتوبر 2026 میں کہا کہ جاری مالی سال 2026-27 کے دوران معاشی بحالی کو فصلوں کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال، مینوفیکچرنگ کے بعض شعبوں، ملکی تعمیراتی سرگرمیوں اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے سے تقویت ملنے کی توقع ہے۔

ماہرین کی توقعات

اس سے قبل متعدد بروکریج ہاؤسز نے توقع ظاہر کی تھی کہ اکتوبر میں پاکستان کی صارف قیمت اشاریہ کے تحت مہنگائی کی شرح کم ہوکر تقریباً 9 سے 9.5 فیصد تک آ جائے گی، تاہم ایندھن اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی کا دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے جس سے مرکزی بینک کی مالی پالیسی کے حوالے سے فیصلہ سازی مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تخمینے کے مطابق، اکتوبر 2026 میں پاکستان میں صارف قیمت اشاریہ کے تحت مہنگائی کی شرح سالانہ 9 سے 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ ستمبر 2026 میں یہ شرح 10.26 فیصد اور اکتوبر 2025 میں 6.25 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مزید کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 سے 110 ڈالر فی بیرل کی موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں تو مالی سال 2027 میں اوسط مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ اس سے قبل ہمارا تخمینہ 8.5 سے 9 فیصد تھا۔

اسی طرح انسائٹ سیکیورٹیز نے اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ شرح 6.2 فیصد اور ستمبر 2026 میں 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

200 حروف