BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.77 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 23.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.35 Decreased By ▼ -0.31 (-1.08%)
CNERGY 13.64 Decreased By ▼ -0.44 (-3.13%)
DFML 15.41 Decreased By ▼ -0.32 (-2.03%)
DGKC 178.15 Decreased By ▼ -3.85 (-2.12%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.54%)
FCCL 52.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.63%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 291.55 Decreased By ▼ -3.35 (-1.14%)
HUBC 193.18 Decreased By ▼ -0.86 (-0.44%)
HUMNL 8.57 Increased By ▲ 0.20 (2.39%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.17 (-2.85%)
LOTCHEM 23.89 Decreased By ▼ -0.58 (-2.37%)
MLCF 90.51 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
OGDC 306.78 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
PAEL 32.33 Decreased By ▼ -0.39 (-1.19%)
PIBTL 12.93 Decreased By ▼ -0.15 (-1.15%)
PIOC 233.14 Decreased By ▼ -1.42 (-0.61%)
PPL 213.93 Decreased By ▼ -1.59 (-0.74%)
PRL 96.96 Decreased By ▼ -3.85 (-3.82%)
SNGP 90.53 Decreased By ▼ -1.31 (-1.43%)
SSGC 22.53 Decreased By ▼ -0.61 (-2.64%)
TELE 6.72 Decreased By ▼ -0.09 (-1.32%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.96 Decreased By ▼ -1.12 (-2.11%)
UNITY 7.79 Increased By ▲ 0.11 (1.43%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
پاکستان

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر پاکستان پہنچ گیا

  • طیارہ جدید ٹیکنالوجی، دورانِ پرواز تفریحی نظام اور کشادہ کیبن سے آراستہ ہے
شائع اپ ڈیٹ
PIA’s first Boeing 787 9 Dreamliner arrives in Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اپنا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر موصول ہوگیا ہے۔ قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ لندن سے پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔

یہ پاکستان میں کسی بھی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل ہونے والا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر ہے، جس سے پی آئی اے کے بیڑے کو جدید بنانے اور بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کی آمد کا استقبال کیا۔

بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جس میں دورانِ پرواز تفریحی نظام بھی شامل ہے، جبکہ اس کا کشادہ کیبن مسافروں کو زیادہ آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس طیارے کی شمولیت پی آئی اے کی جانب سے اپنے فضائی بیڑے کو جدید بنانے اور بین الاقوامی آپریشنز بہتر بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

قومی فضائی کمپنی کا مقصد جدید طیارے متعارف کروا کر مسافروں کو بہتر خدمات اور عالمی معیار کے مطابق زیادہ آرام دہ فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Comments

200 حروف