اے بی ایچ آئی مائیکروفنانس بینک کا آئی پی او سے 3 ارب روپے تک جمع کرنے کا منصوبہ
ابھی مائیکروفنانس بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 132 ملین عام حصص کی اولین عوامی پیشکش کے ذریعے 2 سے 3 ارب روپے تک فنڈز حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حاصل ہونے والے فنڈز سے بینک اپنے کاروبار کو وسعت دے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ابھی مائیکروفنانس بینک کے آئی پی او کے لئے بک بلڈنگ کا عمل 5 اور 6 نومبر کو ہوگی جبکہ ریٹیل سرمایہ کار 12 اور 13 نومبر کو آئی پی او کے لئے درخواستیں دے سکیں گے۔
بک بلڈنگ میں 99 ملین عام شیئرز ہیں جو مجموعی آئی پی او کا 75 فیصد ہے ۔ آئی پی او کے لئے 5 روپے پریمیم کے ساتھ فلور پرائس 15 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ فی شیئر قیمت 22.50 روپے طے کی گئی ہے۔
آئی پی او کی انڈر رائٹنگ عارف حبیب لمیٹڈ، ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ، گروتھ سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور داؤد ایکویٹیز لمیٹڈ کی جانب سے کی جائے گی۔بینک نے 2026 میں منافع کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2026 کی دوسری ششمالی میں بینک کو تقریباً 1.5 ارب روپے منافع متوقع ہے جس سے پورے سال کا متوقع منافع تقریباً 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔بینک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2027 میں کارکردگی میں مزید بہترہوگی اور منافع میں اضافے کا عمل جاری رہے گا۔
ابھی مائیکروفنانس بینک پاکستان کے 108 سے زائد شہروں میں 114 سے زائد برانچوں کے علاوہ برانچ لیس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعے ملک بھر میں مالیاتی خدمات پاکستان بھر میں فراہم کرتا ہے ۔
ابھی مائیکروفنانس بینک سونے کے عوض، ہاؤسنگ فنانس، نقد ذاتی قرضے فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل زرائع سے قبل از وقت تنخواہ تک رسائی (ارنڈ ویج ایکسس) اورایڈوانس سیلری، مرچنٹ فنانسنگ، اور زراعت و لائیو اسٹاک (مویشی بانی) کے شعبوں میں مائیکرو انٹرپرائز فنانسنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ کاروں کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، ابھی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پاس ابھی مائیکروفنانس بینک کے 73.73 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ ٹی پی ایل کارپ لمیٹڈ باقی 26.27 فیصد شیئرز کی مالک ہے ۔


Comments