کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی کے نرخ گرگئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4031 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4031 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 536 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 64 ہزار914 روپے پر برقرار رہی ۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 86 روپے کی کمی سے 5768 روپے ہوگئی۔


Comments