BR100 Increased By (1.04%)
BR30 Increased By (0.42%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 57.94 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 23.40 Decreased By ▼ -0.04 (-0.17%)
BOP 28.41 Decreased By ▼ -0.24 (-0.84%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.93 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.07%)
FABL 91.45 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
FCCL 52.48 Decreased By ▼ -0.35 (-0.66%)
FFL 12.95 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.38 (-1.89%)
HBL 288.00 Increased By ▲ 0.34 (0.12%)
HUBC 193.60 Increased By ▲ 0.42 (0.22%)
HUMNL 8.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.04 (-0.69%)
LOTCHEM 24.10 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 91.10 Decreased By ▼ -0.28 (-0.31%)
OGDC 304.00 Increased By ▲ 0.32 (0.11%)
PAEL 32.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 12.95 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
PIOC 235.89 Increased By ▲ 0.40 (0.17%)
PPL 215.49 Increased By ▲ 0.41 (0.19%)
PRL 93.32 Decreased By ▼ -0.84 (-0.89%)
SNGP 90.10 Increased By ▲ 0.44 (0.49%)
SSGC 22.86 Decreased By ▼ -0.08 (-0.35%)
TELE 6.90 Increased By ▲ 0.09 (1.32%)
TPLP 12.40 Decreased By ▼ -0.04 (-0.32%)
TRG 53.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
UNITY 7.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)
اداریہ

برآمدات کی بڑھتی لاگت

  • وزارت تجارت کی جانب سے بلائے گئے حالیہ اجلاس سے ان مشکلات کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ایک بار پھر پیداواری لاگت میں اضافے اور پالیسیوں میں عدم تسلسل کے باعث ریلیف طلب کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، جبکہ حکومت مسلسل ملک کی ناکافی برآمدی آمدنی اور بیرونی مالی معاونت کے مستقل دباؤ پر تشویش کا اظہار کرتی رہتی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے عارضی معاونت کے مطالبے کے ساتھ توانائی کی قیمتوں کے تعین، ٹیکسوں، مالی معاونت اور رسد و ترسیل کے نظام میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ایک مشکل سوال کو جنم دیتی ہے۔

پالیسی ساز برآمد کنندگان سے بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کی توقع کیسے کرسکتے ہیں، جب ان کی لاگت اور تجارتی وعدوں کو متاثر کرنے والے فیصلے اکثر انہی کاروباری اداروں سے بامعنی مشاورت کے بغیر کیے جاتے ہیں، جن سے زیادہ برآمدات کی فراہمی کی توقع کی جاتی ہے؟

یہ تضاد معاشی نظم و نسق کی ایک مانوس خصوصیت بن چکا ہے۔ برآمدات میں اضافہ معمول کے مطابق کرنٹ اکائونٹ کو بہتر بنانے، بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط کرنے کے لیے ناگزیر قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے باوجود برآمد کنندگان ایسے ماحول میں کام کررہے ہیں جہاں بجلی اور گیس کے نرخ، ٹیکس کی ذمہ داریاں، مالی معاونت کے انتظامات اور ضابطہ جاتی تقاضے ان کے تجارتی نتائج کو خاطر میں لائے بغیر تبدیل ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خریدار قیمتوں، ترسیل کے نظام الاوقات اور رسد کے معاہدوں پر کافی پہلے مذاکرات کرتے ہیں۔ پاکستانی صنعت کاروں کو ان معاہدوں پر عمل درآمد کرنا پڑتا ہے، جبکہ وہ ایسے اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں جو معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے بلائے گئے حالیہ اجلاس سے ان مشکلات کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔

برآمد کنندگان نے صنعتی بجلی کے نرخوں میں شامل کراس سبسڈیز پر سوالات اٹھائے ہیں، گیس کی قیمتوں کے تعین کے بعض پہلوؤں کو چیلنج کیا ہے اور ٹیکسوں کی واپسی میں تاخیر اور رعایتی برآمدی مالی معاونت کے متضاد نفاذ پر شکایات کی ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے صنعتی مراکز سے ریلوے کے ذریعے مال برداری کی ناکافی سہولتوں اور بین الاقوامی بحری ترسیل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی بھی نشاندہی کی ہے۔

ہر مسئلہ مسابقتی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، لیکن ان تمام مسائل کے مشترکہ اثرات ان کاروباری اداروں کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہوسکتے ہیں جو انتہائی مسابقتی بین الاقوامی منڈیوں میں کم منافع پر کام کررہے ہیں۔

مقامی ٹیکسوں اور محصولات کی واپسی کے تحت 6 سے 8 فیصد معاونت کی مجوزہ اسکیم، جسے برآمدات میں 10 فیصد اضافے کے حصول سے مشروط کیا گیا ہے، اپنے میرٹ کی بنیاد پر جائزے کی مستحق ہے۔ جہاں غیر معمولی اخراجات برآمدات کے قائم شدہ تجارتی روابط کو خطرے میں ڈال رہے ہوں، وہاں عارضی معاونت کا جواز موجود ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کے مالیاتی اثرات، اہلیت کے معیار اور قابل پیمائش فوائد کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جانا چاہیے۔

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ خود صنعت بھی تسلیم کرتی ہے کہ عارضی ریلیف کے ذریعے ساختی کمزوریوں کی تلافی غیر معینہ مدت تک نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان کو ایسے برآمدی ماحول کی ضرورت ہے جہاں کاروباری ادارے بار بار حکومت کی ہنگامی مداخلت طلب کیے بغیر کارکردگی، پیداواری صلاحیت اور معیار کی بنیاد پر مقابلہ کرسکیں۔

مشاورت کا معاملہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ برآمد کنندگان اپنی لاگت کے ڈھانچے، بیرون ملک خریداروں اور مسابقتی دباؤ کو ان طریقوں سے سمجھتے ہیں جن کا انتظامی محکمے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر مکمل ادراک نہیں کرسکتے۔ لہٰذا پالیسی سازی میں ان کی شرکت کو ادارہ جاتی شکل دی جانی چاہیے۔ ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کسٹمز کے طریقہ کار اور ضابطہ جاتی تقاضوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر عمل درآمد سے پہلے مناسب مشاورت اور جائزہ لیا جانا چاہیے۔

تبدیلیوں کے لیے قابل پیش گوئی عبوری مدت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ اچانک کیے گئے فیصلے پیداواری نظام الاوقات اور ترسیل کے وعدوں میں خلل ڈال سکتے ہیں، جن کے نتائج فوری مالی نقصان سے کہیں آگے تک پھیل سکتے ہیں۔

سرکاری محکموں کو اپنی انتظامی نااہلی کے نتائج کے لیے بھی جواب دہ بنانا ضروری ہے۔ ٹیکسوں کی واپسی میں تاخیر سے وہ گردشی سرمایہ پھنس جاتا ہے جس کی برآمد کنندگان کو خام مال خریدنے اور آرڈرز پورے کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ مالی معاونت کی اسکیمیں اس وقت اپنی افادیت کا بڑا حصہ کھو دیتی ہیں جب اعلان کردہ شرائط پر یکساں انداز میں عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔

رسد و ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں اور مال برداری کے ناکافی رابطے مزید اخراجات بڑھاتے ہیں۔ یہ ایسے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے انتظامی محکموں کی مربوط کارروائی درکار ہے۔ ان مسائل کا برقرار رہنا اس ترجیح کے بارے میں سنجیدہ سوالات پیدا کرتا ہے جو حقیقت میں برآمدی مسابقت کو دی جارہی ہے۔

ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے اور 15 دن کے اندر سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، بشرطیکہ اس کے نتیجے میں ٹھوس فیصلے اور قابل نفاذ مدت کا تعین ہو۔ اس عمل کے نتیجے میں اصلاحات کا ایک متفقہ پروگرام سامنے آنا چاہیے، عمل درآمد کے ذمہ دار محکموں کی نشاندہی ہونی چاہیے اور ایسا طریقہ کار قائم کیا جانا چاہیے جس کے ذریعے برآمد کنندگان باقاعدگی سے اپنی مشکلات سے آگاہ کرسکیں اور پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔

پاکستان اپنی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو مسلسل برآمدی ترقی کے بغیر مضبوط نہیں کرسکتا۔ اور پائیدار ترقی کے لیے ایسے معاشی پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے جو برآمد کنندگان کو ضروری شراکت دار سمجھے، نہ کہ ایسے فریق جن پر نظام اپنی مرضی کے اخراجات عائد کرتا رہے۔

حکومت مسلسل یہ سوال کرتی ہے کہ برآمدات توقعات کے مطابق نتائج کیوں نہیں دے رہیں۔ اسے اس سوال سے آغاز کرنا چاہیے کہ اس کی اپنی پالیسیاں برآمد کنندگان پر کتنی لاگت عائد کررہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف