دنیا
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو سرحدی مذاکرات کی تجویز
- یہ پیش رفت گزشتہ ماہ غیر فوجی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد سامنے آئی ہے
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعے کو باضابطہ طور پر شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد دونوں کوریاؤں کے درمیان زمینی سرحد کے درست محلِ وقوع پر اتفاق کرنا اور حادثاتی جھڑپوں کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر برائے دفاعی پالیسی کم ہونگ چول نے اس تجویز کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت گزشتہ ماہ غیر فوجی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کے فوجی زخمی ہوگئے تھے۔


Comments