BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.56%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.62 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
BIPL 23.90 Decreased By ▼ -0.27 (-1.12%)
BOP 27.25 Decreased By ▼ -0.67 (-2.4%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.75 Decreased By ▼ -0.43 (-2.66%)
DGKC 175.40 Decreased By ▼ -2.81 (-1.58%)
FABL 90.13 Decreased By ▼ -0.28 (-0.31%)
FCCL 49.78 Decreased By ▼ -0.24 (-0.48%)
FFL 13.39 Decreased By ▼ -0.24 (-1.76%)
GGL 18.75 Decreased By ▼ -0.20 (-1.06%)
HBL 282.80 Decreased By ▼ -2.95 (-1.03%)
HUBC 187.40 Decreased By ▼ -3.24 (-1.7%)
HUMNL 8.03 Decreased By ▼ -0.26 (-3.14%)
KEL 5.51 Decreased By ▼ -0.12 (-2.13%)
LOTCHEM 23.00 Decreased By ▼ -0.93 (-3.89%)
MLCF 86.80 Decreased By ▼ -0.74 (-0.85%)
OGDC 298.04 Decreased By ▼ -2.46 (-0.82%)
PAEL 32.06 Decreased By ▼ -0.71 (-2.17%)
PIBTL 12.53 Decreased By ▼ -0.33 (-2.57%)
PIOC 222.05 Decreased By ▼ -5.63 (-2.47%)
PPL 210.00 Decreased By ▼ -4.20 (-1.96%)
PRL 94.18 Decreased By ▼ -0.94 (-0.99%)
SNGP 89.45 Decreased By ▼ -1.20 (-1.32%)
SSGC 22.55 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 6.69 Decreased By ▼ -0.05 (-0.74%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.27 Decreased By ▼ -2.46 (-4.49%)
UNITY 7.61 Decreased By ▼ -0.08 (-1.04%)
WTL 0.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

چین کے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، 16 افراد ہلاک، 32 زخمی

  • جمعے کی صبح 2 بج کر 25 منٹ تک زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک تھی، جبکہ 21 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں
شائع اپ ڈیٹ

چین کے جنوب مغربی علاقے تبت میں جمعرات کی رات 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا نے ناگچو شہر کے محکمہ ہنگامی انتظامات کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

شنہوا کے مطابق جمعے کی صبح 2 بج کر 25 منٹ تک زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک تھی، جبکہ 21 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے زلزلے کے مرکز کے قریب ایک گاؤں میں کم از کم دو زخمیوں کا پتا لگایا ہے۔ زلزلے کے مرکز کے قریب واقع بعض دیہات میں گھروں کی دیواروں پر دراڑیں بھی پڑگئیں۔ یہ جنوری 2024 کے بعد چین میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے ناگچو علاقے میں کم آبادی والے بلند پہاڑی ضلع میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے مرکز سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں اوسط بلندی تقریباً 4,864 میٹر ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ویڈیوز میں لوگوں کو گھروں سے نکل کر باہر یا سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں پناہ لیتے دیکھا گیا۔ مقامی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

زلزلے کے بعد گردونواح میں 3 اور 4 شدت کے متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے تقریباً 400 کلومیٹر دور تھا۔

اس سے قبل 2010 میں پڑوسی صوبے چنگھائی کے علاقے یوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم 2,698 افراد ہلاک اور تقریباً 300 لاپتا ہوگئے تھے۔

Comments

200 حروف