BR100 Decreased By (-0.87%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.88%)
BAFL 55.30 Increased By ▲ 0.09 (0.16%)
BIPL 24.20 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 27.53 Decreased By ▼ -0.39 (-1.4%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.85 Decreased By ▼ -0.33 (-2.04%)
DGKC 176.80 Decreased By ▼ -1.41 (-0.79%)
FABL 89.98 Decreased By ▼ -0.43 (-0.48%)
FCCL 49.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.06%)
FFL 13.47 Decreased By ▼ -0.16 (-1.17%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.06 (-0.32%)
HBL 281.00 Decreased By ▼ -4.75 (-1.66%)
HUBC 187.45 Decreased By ▼ -3.19 (-1.67%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.19 (-2.29%)
KEL 5.57 Decreased By ▼ -0.06 (-1.07%)
LOTCHEM 23.35 Decreased By ▼ -0.58 (-2.42%)
MLCF 86.35 Decreased By ▼ -1.19 (-1.36%)
OGDC 298.80 Decreased By ▼ -1.70 (-0.57%)
PAEL 32.26 Decreased By ▼ -0.51 (-1.56%)
PIBTL 12.66 Decreased By ▼ -0.20 (-1.56%)
PIOC 224.00 Decreased By ▼ -3.68 (-1.62%)
PPL 210.40 Decreased By ▼ -3.80 (-1.77%)
PRL 96.25 Increased By ▲ 1.13 (1.19%)
SNGP 89.95 Decreased By ▼ -0.70 (-0.77%)
SSGC 22.60 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.69 Decreased By ▼ -0.05 (-0.74%)
TPLP 11.36 Increased By ▲ 0.08 (0.71%)
TRG 53.77 Decreased By ▼ -0.96 (-1.75%)
UNITY 7.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر نے ضبط شدہ سامان کی آن لائن نیلامی کا نظام متعارف کرادیا

  • کم از کم 25 ہزار روپے یکمشت رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ضبط شدہ اور تحویل میں لیے گئے سامان کی فروخت کے لیے الیکٹرانک نیلامی کا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کا مقصد نیلامی کے عمل کو باقاعدہ، شفاف اور آن لائن بنانا ہے۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کے ذریعے ایس آر او 1889(I)/2026 جاری کرتے ہوئے ضبط شدہ سامان کی الیکٹرانک نیلامی سے متعلق قواعد متعارف کرائے ہیں۔

نئے قواعد کے تحت درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد آن لائن درخواست دے کر نیلامی میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کراسکیں گے۔ اس کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے یکمشت رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو منفرد شناختی نمبر جاری کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا آن لائن نظام سامان کی فہرست سازی، بولی، منظوری، ادائیگی، حوالگی اور نیلامی کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہوگا۔

نیلامی سے قبل متعلقہ افسر سامان کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرے گا۔ عدالتی حکم امتناع کے تحت آنے والے سامان کی نیلامی حکم ختم ہونے تک نہیں ہوسکے گی۔

ہر سامان کی کم از کم قیمت مقرر کرنے کے لیے ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی، جو سابقہ تین ٹیکس ادوار میں سیلز ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ قیمتوں، درآمدی سامان کی کسٹمز ویلیو اور مارکیٹ نرخوں سمیت متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھے گی۔

اگر مسلسل تین نیلامیوں میں سامان فروخت نہ ہو تو کمیٹی حوالہ جاتی قیمت میں ایک مرتبہ میں 10 فیصد تک کمی کرسکے گی۔

قواعد کے مطابق پہلی بولی موصول ہونے کے بعد آن لائن نیلامی 72 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ نظام خودکار طور پر سب سے زیادہ بولی ظاہر کرے گا اور ہر درست بولی کا وقت، تاریخ اور بولی دہندہ کی شناخت محفوظ رکھے گا۔

نئے قواعد کے تحت الیکٹرانک ریکارڈ کو سیلز ٹیکس ایکٹ اور متعلقہ قواعد کے مقاصد کے لیے باقاعدہ ریکارڈ تسلیم کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف