BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 55.70 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.65 Decreased By ▼ -0.13 (-0.45%)
CNERGY 13.03 Increased By ▲ 0.18 (1.4%)
DFML 16.09 Increased By ▲ 0.18 (1.13%)
DGKC 180.65 Decreased By ▼ -1.35 (-0.74%)
FABL 91.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 51.59 Decreased By ▼ -0.18 (-0.35%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.06 (0.43%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.10 (0.51%)
HBL 292.74 Increased By ▲ 2.32 (0.8%)
HUBC 193.99 Increased By ▲ 0.56 (0.29%)
HUMNL 9.23 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.83%)
MLCF 89.85 Decreased By ▼ -0.10 (-0.11%)
OGDC 300.08 Increased By ▲ 0.98 (0.33%)
PAEL 33.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.36%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.14 (-1.03%)
PIOC 230.87 Decreased By ▼ -1.06 (-0.46%)
PPL 220.51 Increased By ▲ 1.64 (0.75%)
PRL 111.11 Increased By ▲ 4.16 (3.89%)
SNGP 89.92 Decreased By ▼ -0.31 (-0.34%)
SSGC 22.86 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
TELE 7.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
TPLP 11.55 Decreased By ▼ -0.23 (-1.95%)
TRG 58.01 Increased By ▲ 1.64 (2.91%)
UNITY 8.12 Increased By ▲ 0.19 (2.4%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یوکرین معاہدہ: پیوٹن کی ٹرمپ اور شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کی تجویز

اجلاس 18 اور 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں ہوگا، وال اسٹریٹ جرنل
شائع اپ ڈیٹ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں چار سال سے جاری یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایسے حل پر مذاکرات کیے جائیں گے جو ماسکو کے مفادات کے مطابق ہو۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔

مجوزہ اجلاس کی تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ اور پیوٹن کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھنے میں آرہی ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر نے روس سے ڈیزل خریدنے کے معاہدے کا اعلان کیا جبکہ جمعہ کو ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرکے ماسکو پر عائد اہم پابندیوں میں چھوٹ بھی دے دی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق معاملے پر بریفنگ حاصل کرنے والے روسی انٹیلی جنس کے ایک سابق اہلکار نے بتایا کہ پیوٹن نے 9 اکتوبر کو ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سربراہی اجلاس کی تجویز پیش کی تھی۔ اسی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیزل کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا۔

وائٹ ہاؤس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا جبکہ معمول کے دفتری اوقات کے بعد کریملن سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا۔ واشنگٹن میں روسی اور چینی سفارت خانوں نے بھی تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔

اخبار نے مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کریملن نے تینوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ مذاکرات آئندہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد کرنے کی تجویز دی ہے جو 18 اور 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں ہوگا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے وال اسٹریٹ جرنل کو تصدیق کی کہ ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ملاقات یا اس کے ممکنہ ایجنڈے کے بارے میں کوئی واضح اتفاقِ رائے نہیں، تاہم تینوں فریق اس امکان کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایسا اجلاس منعقد ہوسکتا ہے۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ ٹرمپ نے ابھی تک مجوزہ سربراہی اجلاس پر رضامندی ظاہر نہیں کی، تاہم وہ اس تجویز پر غور کرنے کے لیے آمادہ ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب، روس سے ڈیزل کی خریداری کے معاہدے اور ماسکو پر عائد پابندیوں میں چھوٹ دینے کے امریکی اقدام پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات پیوٹن کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں اور یوکرین جنگ کو مزید طول دے سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف